آر ایس ایس کی تین روزہ میٹنگ پشکر میں شروع

اجمیر، 7 ستمبر ( یواین آئی) راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کی تین روزہ کل ہند کوآرڈینیشن میٹنگ آج اجمیر کے تيرتھ راج پشکر میں شروع ہوئی ۔پشکر کے مہیشوري سیو ا سدن میں شروع ہوئی یہ میٹنگ نو ستمبر تک جاری رہے گی جس میں تقریبا دو سو قومی سطح کے نمائندے حصہ لے رہے ہیں ۔ آغاز کے سیشن کو سنگھ کے سرسنگھ چالک موہن بھاگوت اور جنرل سیکریٹری بھیاجي جوشی نے خطاب کیا ۔ اجلاس میں سنگھ سے منسلک 35 منصوبوں کے سالانہ کاموں پر بحث اور جائزہ لیا جائے گا ۔ جن میں سماجی، مذہبی، سیاسی، تعلیم، ماحول، آبی بحران اور ملک کے سلگھتے مسائل شامل ہوں گے ۔ ان میں قومی سلامتی سب سے بڑا اور اہم مسئلہ مانا جا رہا ہے۔

سنگھ کے قومی معاون مبلغ ( پر چارك) نریندر ٹھاکر کے مطابق موجودہ میٹنگ میں گزشتہ سال آندھرا پردیش میں ہوئی میٹنگ میں لئے گئے فیصلوں کا جائزہ، منصوبو ں پر کام کرتے ہوئے حاصل ہونے والے تجربات پر باہمی تباد لہ خیال اور قومی اہمیت کے عصری موضوعات اور خواتین کی ترقی پر اہم بحث ہوگی۔ ملک کی سرحدوں کی حفاظت پر خاص توجہ ہو گی جس میں ملک کے سرحدی علاقوں میں سنگھ سے منسلک منصوبوں کے ذریعے ملک کی سلامتی کے ساتھ سماجی مفادات کے مسائل پر بات چیت ہوگی ۔ انہوں نے واضح کیا کہ میٹنگ میں کسی طرح کی کوئی قرارداد منظور نہیں ہو گی ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading