ناندیڑ (راست)ناندیڑ شہر کے مسلمانوں کے ملی ،سماجی اور معاشی مسائل کے حل کےلئے مسلم مہاسنگھ کا قیام عمل میں آیا ہے ۔اس نئی تنظیم میں مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کے منتخب ذمہ داران کو شامل کیا گیا ہے ۔جس میں کانگریس پارٹی سے سابق میئر و سینئر کارپوریٹر عبدالستار ،سابق اسٹانڈنگ کمیٹی چیرمن مسعو احمد خان ، عبدالسلام چاو¿ل والا ،این سی پی سے پارٹی کے ریاستی نائب صدر محمد خان پٹھان ،سابق کارپوریٹر غفار خان ،ونچت بہوجن اگھاڑی کے ریاستی ترجمان فاروق احمد ، سید معین ،مومنٹ فار پیس اینڈ جسٹس کے ریاستی سیکریٹری محمد الطاف حسین ،تنظیم انصاف سے جاوید ہاشمی ،محمد قاسم ،سماجی کارکن محمد عقیل فاروقی اور مائناریٹی میڈیا اسوسیشن کے صدر ضمیر احمد خان کے نام شامل ہے ۔
مسلم مہاسنگھ کے قیام کے سلسلے میں29 جولائی کو ایک اہم اجلاس فیمس فنگشن ہال میں منعقدہ کیا گیا ۔اجلاس میں یہ طے کیا گیا کہ مسلم مہاسنگھ کے پلیٹ فارم سے مسلمانوں کے سماجی ،سیاسی اور ملی مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔عیدالاضحی کے لئے کی جانے والی قربانی اور اسے متعلق مختلف مسائل کو حل کرنے کےلئے تمام ممبران سرگرم رہے گے کہیں بھی کسی بھی نوعیت کا اگرکوئی مسئلہ درپیش آتا ہے تو فوری اس کے حل کےلئے یہ لوگ ضلع انتظامیہ اور پولیس انتظامیہ سے نمائندگی کریں گے ۔خاص طورپر قربانی کے جانوروں کی حمل و نقل کے سلسلے میں پیش آنے والے مسائل کو ترجیحی بنیاد پر حل کیا جائے گا۔عید کے دن قربانی کے بعد شہرمیں صاف صفائی اور امن امان کی بحالی کو ممکن بنانے کےلئے مختلف ہرممکن کوشش کی جائے گی ۔مسلم مہاسنگھ کی جانب سے آج اتوار ہ پولیس اسٹیشن اور گرامین پولیس اسٹیشن جاکر وہاں کے پولیس انسپکٹر اور ڈی ائے ایس پی ابھی جیت پھسکے سے سے ملاقات کی گئی اس ملاقات کے دورا ن انہیں شہر میں امن امان کی بحالی کو ممکن بنانے شرپسندوں کی جانب سے کی جانے والی حرکتوں پر روک لگانے کےلئے پولیس کو مستعد رہنے کےلئے کہا گیا ساتھ ہی شہر کے مسلمانوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ لا اینڈ آرڈر کا خیال رکھتے ہوئے قربانی کریں۔اپنے کسی بھی عمل سے غیر ضروری طورپر کسی کوبھی تکلیف نہ ہو اس بات کا خاص خیال رکھے اگر کوئی مشکل یاپریشانی کا سامنا کرنا پڑے تو اپنے طورپر کوئی قدم اٹھاکر قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے کے بجائے مسلم مہاسنگھ کے ذمہ داران اور پولیس سے رجوع کرنے کی بھی نصیحت کی گئی ۔