آج یا کل لوک سبھا چناو 2019 ءکے اعلامیہ کے اجراءکاامکان

نئی دہلی:7مارچ ۔(ایجنسیز)الیکشن کمیشن آف انڈیا17ویں لوک سبھاانتخابات کےلئے پوری طرح تیار ہے ۔اورامکان غالب ہے کہ لوک سبھا انتخابات2019 ءکے اعلامیہ کااجراء کل 8مارچ بروز جمعہ یا 9مارچ بروز ہفتہ کوعمل میں آسکتا ہے ۔

اسی دوران اپوزشن لیڈروںکی جانب سے الیکشن کمیشن آف اندیا پر سخت نکتہ چینی کی جارہی ہے کہ وہ مودی حکومت کواپنے الیکشن تشہیرکے لئے وقت دے ر ہا ہے۔یہی وجہ ہے کہ آج 7مارچ تک الیکشن اعلامیہ کا اجراءنہیں ہوسکا جب کہ سابقہ لوک سبھا الیکشن کااعلامیہ 5مارچ 2014ءجاری کیاگیاتھا ۔اب سترہویں لو ک سبھا کی تشکیل کے لےئے اپریل اورمئی 2019ءلوک سبھا الیکشن انعقاد لازمی ہے ۔مختلف سیاسی پارٹیوں کے لیڈران نے الیکشن کمشین آف اندیا سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری الیکشن کاپروگرام جاری کرے ۔

گزشتہ دنوں ناسک میںراشٹروادیی کانگریس پارٹی کے قومی صدرشردپوار نے پارٹی کے ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے اشارہ دیا تھا کہ 8مارچ کولوک سبھا انتخابات کے لئے مثالی ضابطہ اخلاق نافذ ہورہا ہے ۔انھوں نے پارٹی ورکرس سے الیکشن کی سرگرمیوں میں مصروف ہوجانے کی اپیل بھی کی تھی ۔واضح ہو کہ الیکشن کے تواریخ کے اعلان کے ساتھ ہی سارے ملک میں مثالی انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہوجاتا ہے ۔اس دوران یہ دیکھاگیا ہے کہ مختلف سیاسی پارٹیاں اپنی عوامی کارکردگیوں کے تعلق سے الیکٹرانک میڈیااور اخبارات میں اشتہارات اور مضامین شائع کررہے ہیں ۔کیونکہ ضابطہ اخلاق نافذ ہو جانے کے بعداس طرح کی تشہیری پر پابندی عائد ہوجاتی ہے ۔چنانچہ قوی امکان ہے کہ کل 8مارچ بروز جمعہ یا 9مارچ بروز ہفتہ کو عام انتخابات کی تواریخ کااعلان ہوسکتا ہے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading