ناندیڑ:آج گاڑی پورہ کے کالاپُل اورسڑ ک کا سنگ بنیاد

ناندیڑ:27 مارچ(ورق تازہ نیوز) قدیم شہر کے لئے خوشخبری ہے کہ گاڑی پورہ کی چھوٹی درگاہ سے قریب کالا پُل کی تعمیر کاسنگ بنیاد28مارچ 2022 کو عمل میں آرہا ہے۔ اس پُل سے حبیب ٹاکیز کارنر تک کافی وسیع عریض سڑک بھی تعمیر ہورہی ہے ۔اس پُل اور سڑک کی تعمیر کاسنگ بنیاد ناندیڑ کے سرپرست ویر اوروزیرتعمیرات عامہ اشوک راو چوہان کل دوپہر ایک بجے رکھیںگے ۔

یہ تعمیری کام ناندیڑواگھالہ شہر میونسپل کارپوریشن کے زیرانتظام ہوگا ۔ جس پرتقریبا5کروڑ روپے کے مصارف ہوںگے ۔ یہ پروجیکٹ چند سال قبل منظور کیاگیاتھا لیکن بجٹ کی عدم فراہمی کے باعث اسے عملی جامہ نہیں پہنایاجاسکاتھا ۔اس پُل کی تعمیر سے گاڑی پورہ اور کالا پل کے ساکنان کو چوک تا مونڈھا اہم شاہراہ پرپہنچنے کے لئے ایک نیا متبادل راستہ مل جائے گا۔

سردست گاڑی پورہ سے چوک بازار یا محمدعلی روڈ تک پہونچنے کے دو پرانے تنگ راستے ہیں جس پر ہمیشہ تجاوزات کاعمل جاری رہتا ہے اوریہ دونوں راستے فرقہ وارانہ فساد کی بنیاد بھی بنتے ہیں ۔ اس سنگ بنیاد تقریب میں ارکان اسمبلی ‘سابقہ ارکان پارلیمان کے علاوہ سرکاری عہدیداران بھی شرکت کررہے ہیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading