ناندیڑ:7 اکتوبر۔(ورق تازہ نیوز)مہاوترن کے دیکھ بھال و مرمت کام کیلئے جمعرات 8 اکتوبر کو 33KV پاوڑے واڑی سب سنٹر اور333KV بجلی بھون کے سب سنٹر سے بجلی سپلائی ہونے والی لائن پر بجلی سپلائی صبح نو تا دوپہر چاربجے بندرہے گی۔333KV بجلی بھون سب سنٹر سے گزرنے والی 11KV ریسٹ ہاوس‘اسٹڈیم‘ایم جی ایم ‘دت نگر اور ناگرجنا بجلی لائن پر نندی گرام سوسائٹی ‘ ساٹھے چوک ‘سکوجی نگر ‘دت نگر‘پانڈورنگ نگر ‘ بجرنگ کالونی ‘ اشرف نگر ‘نیومونڈھا‘ مگن پورہ‘وینائیک نگر ‘پٹیل کالونی ‘نوری چوک ‘ محبوب نگر ‘اور لکشمی نگر علاقوں میں بجلی سپلائی صبح نو تا دوپہر چاربجے بندرہے گی۔
333KV بجلی بھون سب سنٹر سے گزرنے والی 11KV آکسفورڈ ‘یشونت نگر ‘ نصرت پورہ‘گیانیشور واڑی ‘فراندے نگر‘و جئے نگر بجلی لائن علاقوں میں
بجلی سپلائی صبح نو تا دوپہر چاربجے بندرہے گی۔اس کے علاوہ 11KV وویک نگر بجلی لائن کے پھلے مارکیٹ‘ نئی آبادی ‘ ڈاکٹرامبیڈکر نگر ‘جئے بھیم نگر‘شری واستی نگر وغیرہ علاقوں میںصبح دس تا دوپہرتین بجے تک بجلی سپلائی بند رہے گی ۔
