ناندیڑ:23نومبر ۔(ورقِ تازہ نیوز)روزنامہ ورق تازہ سلور جوبلی تقاریب کاسلسلہ جاری ہے اسی سلسلہ کو آگے بڑھاتے ہوئے بروز ہفتہ 24نومبرکی شب ساڑھے آٹھ بجے بمقام دفتر جماعت اسلامی ہند نئی آبادی ناندیڑ میں ایک شاندار آل انڈیا غیرطرحی نعتیہ مشاعرہ منعقد ہورہاہے ۔شہر کے بزرگ شاعر حضرت اقبال رحمت ترابی کی نگرانی میں منعقد ہونے والے اس مشاعرے کے مہمان خصوصی کی حیثیت سے عالی جناب ڈی پی ساونت(رکن اسمبلی حلقہ شمال ناندیڑ) ‘عالی جناب مسعود احمد خاں کارپوریٹر(سابقہ چیرمین اسٹینڈئنگ کمیٹی ناندیڑمیونسپل کارپوریشن)اورعالی جناب سید شاہ نصیرالدین المداری المکھاشاہی سجادہ نشین ومتولی بڑی درگاہ شریف ناندیڑ) ہیں ۔بیرون شہر سے مہمان شعرا شمس جالنوی (جالنہ ) ‘ عبدالرزاق رہبر(جالنہ ) ‘ جمیل انصاری ( برہانپور۔ایم پی ) “ سلیم رشیدی (جنتور) ‘ پیر محمد علی نعیمی ( پربھنی ) ‘ ڈاکٹرمعین امر(حیدرآباد) ‘ اورڈاکٹرعبدالسمیع نعیم (حیدر آباد)اور مقامی میزبان شعراءمیں الحاج محمدکمال الدین صدیقی ساجد‘ عبدالغفاراہی ‘ مولانا محمدشمس الدین صدیقی ‘پروفیسریونس فہمی‘ ڈاکٹرفہیم احمد صدیقی ‘فیرو ز رشید ‘محمودعلی سحر ‘ التمش طالب ‘ غلام محمد احمد ‘ رشید میمن ‘ محمدظہیرالدین بابر ‘اور محی الدین مکرم نعتیہ کلام پیش کریں گے ۔ نظامت کے فرائض فیر وزرشید اوررشید میمن انجام دیں گے ۔یہ مشاعرہ روزنامہ”ورق تازہ“ سلورجوبلی تقاریب استقبالیہ کمیٹی ناندیڑ کے زیراہتمام منعقدہورہا ہے ۔کمیٹی کے عہدیداران اورتمام اراکین نے شمع َرسالت کے پروانوں اوراردو کے شیدائیوں سے مشاعرے میں ا شرکت کی گزارش کی ہے۔