پھلواری شریف۱۹؍مارچ ۲۰۲۶ء
حضرت مولانامفتی محمد انظار عالم قاسمی صاحب قاضی شریعت مرکزی دارالقضاء امارت شرعیہ بہار، اڈیشہ، جھارکھنڈ ومغربی بنگال پھلواری شریف، پٹنہ نے اعلان کیا ہے کہ مؤرخہ۲۹؍رمضان ۱۴۴۷ھ مطابق۱۹؍مارچ ۲۰۲۶ء روزجمعرات کو مرکزی دفتر امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ اور اس کی دیگر شاخوں میں ماہ شوال المکرم کا چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا اورملک کے دیگر مقامات سے بھی رابطہ کیا گیا؛ لیکن کہیں سے بھی چاند دیکھے جانے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
اس لئے ۳۰؍ کی رؤیت کا اعتبار کرتے ہوئے مورخہ۲۱؍مارچ۲۰۲۶ء روزسنیچر کو شوال المکرم ۱۴۴۷ھکی پہلی تاریخ ہوگی، تمام مسلمان ۲۱؍مارچ ۲۰۲۶ء روز سنیچر کو عید الفطر کی نماز ادا کریں۔
محمد مجیب الرحمن قاسمی
نائب قاضی شریعت مرکزی دارالقضاء
وکنوینر رویت ہلال کمیٹی امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ