آبنائے ہرمز سے گزرنے والے امریکی آئل ٹینکر پر فائرنگ کر کے اسے واپس جانے پر مجبور کر دیا: ایران

کچھ دیر پہلے رپورٹ کیا گیا تھا کہ امریکہ نے تین دنوں کے دوران ایران پر دوسرا حملہ کیا ہے، امریکی سینٹرل کمانڈ جسے اپنے دفاع میں کی گئی کارروائی قرار دے رہی ہے۔اب اس حوالے سے ایران کا موقف بھی سامنے آیا ہے۔

انڈیا کے شہر ممبئی میں ایرانی قونصل خانے کے سرکاری ایکس اکاؤنٹ سے پوسٹ کیا گیا: ’(خبر رساں ادارے) تسنیم سے بات کرنے والے ایک با خبر فوجی ذریعے کے مطابق ایک امریکی آئل ٹینکر نے اپنا ریڈار بند کر کے آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کی۔‘

بیان کے مطابق ایران کی بحریہ نے انتباہی فائرنگ کی اور جہاز کو واپس جانے پر مجبور کر دیا۔

ایرانی قونصل خانے کی پوسٹ میں درج کیا گیا ہے کہ ’امریکی فوج نے بندر عباس کے قریب ایک غیر آباد علاقے پر فائرنگ کی۔ علاقے میں سنی جانے والی دھماکوں کی آوازیں اسی واقعے سے منسلک تھیں۔‘

ایکس پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی حملے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading