
بنگلورو: آئی ایم اے گروپ کے پونزی گھوٹالہ کی تحقیقات کرنے والی خصوصی انویسٹی گیشن ٹیم نے بدھ کے روز بنگلورو میں ایک عمارت کی چھٹی منزل میں سوئمنگ پول کے نیچے چھپی ہوئی 303 کلو جعلی سونے کے بسکٹ ضبط کیں جن کا تعلق گروپ کے مالک محمد منصور خان سے ہے۔
ایس آئی ٹی نے ایک ریلیز میں کہا ، پونزی اسکیم کے آپریٹر محمد منصور خان لوگوں کو سونے کی بھاری مقدار دکھاتے تھے اور انہیں اپنی کمپنی میں سرمایہ کاری کرنے کے لئے آمادہ کرتے تھے۔ پولس نے اس سلسلہ میں وسیم نامی ایک شخص کو بھی حراست میں لیا ہے.

ملک سے جانے سے پہلے منصور خان نے اپنی عمارت کے سوئمنگ پول کے نیچے سونے کے جعلی سلاخوں کو چھپا دیا تھا۔
Bengaluru: Special Investigation Team seized 303 kg of fake gold biscuits from under a swimming pool at IMA founder Mansoor Khan’s residence. A person named Vasim was taken into custody. #Karnataka pic.twitter.com/LuqA3u42bg
— ANI (@ANI) August 7, 2019