نئی دہلی: شہریت ترمیمی قانون مارچ کے پہلے ہفتے سے نافذ ہو جائے گا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق سی اے اے قوانین کو اگلے ماہ کے پہلے ہفتے میں لاگو کیا جا سکتا ہے۔ این ڈی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق سی اے اے کے قوانین مارچ کے پہلے ہفتے یا اس کے بعد کسی بھی دن لاگو ہوں گے، قوانین کے نفاذ کے ساتھ ہی سی اے اے قانون نافذ ہو جائے گا۔
حکومت کے اعلیٰ ذرائع نے این ڈی ٹی وی کو بتایا ہے کہ سی اے اے کو لاگو کرنے کے لیے ایک مناسب پورٹل تیار کیا گیا ہے۔ عہدیداروں نے کہا کہ قواعد تیار ہیں اور آن لائن پورٹلبھی تیار ہے، کیونکہ پورا عمل آن لائن ہوگا۔ درخواست دہندگان کو اس سال کی نشاندہی کرنا ہوگی جس میں وہ سفری دستاویزات کے بغیر ہندوستان میں داخل ہوئے تھے۔
درخواست دہندگان سے کوئی دستاویزات نہیں مانگی جائیں گی۔ سی اے اے قانون یعنی شہریت ترمیمی ایکٹ 2019 تین پڑوسی ممالک پاکستان، افغانستان اور بنگلہ دیش کی ان اقلیتوں کو ہندوستانی شہریت دینے کا راستہ کھولتا ہے، جنہوں نے طویل عرصے سے ہندوستان میں پناہ لے رکھی ہے۔ اس قانون میں کسی بھی ہندوستانی کی شہریت چھیننے کا کوئی بندوبست نہیں ہے،
خواہ اس کا مذہب کوئی بھی ہو۔ہیں اس سے قبل مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے بھی ہفتے کے روز کہا تھا کہ شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کو لاگو کرنے کے قواعد آئندہ لوک سبھا انتخابات سے پہلے جاری کیے جائیں گے اور فائدہ اٹھانے والوں کو ہندوستانی شہریت فراہم کرنے کا عمل جلد ہی شروع ہو جائے گا۔