آئندہ تھانے میونسپل کارپوریشن انتخابات میں کانگریس پارٹی کے توسط سے ہر جگہ امیدوار کھڑے کیے جائیں گے۔ ایڈوکیٹ وکرانت چوان تھا نے کانگریس کے پہلے اجلاس میں کارکنان پرجوش نظر آئے

آئندہ تھانے میونسپل کارپوریشن انتخابات میں کانگریس پارٹی کے توسط سے ہر جگہ امیدوار کھڑے کیے جائیں گے۔ ایڈوکیٹ وکرانت چوان تھانے کانگریس کے پہلے اجلاس میں کارکنان پرجوش نظر آئے
تھانے (آفتاب شیخ)
تھانے شہر (ضلع) کانگریس کمیٹی کی نئی ایگزیکٹو کمیٹی کے اعلان کے بعد نو منتخب ایگزیکٹو کمیٹی عہدیداران و ممبران کے ساتھ ممبرا ریتی بندر میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں تھانے کانگریس کے نومنتخب صدر ایڈوکیٹ وکرانت چوان، سابق صدر منوج شندے، انیل سالوی، سکھدیو گھولپ، جے بی یادو، جنرل سیکریٹری و ترجمان سچن شندے، جنرل سیکریٹری ایڈوکیٹ نشیکانت کولی، خازن شریش گھرت، اقلیتی شعبہ کوکن ڈویژن صدر انیس قریشی، خواتین کانگریس صدر شلپا سونونے ، یوتھ کانگریس صدر آشیش گری، این ایس یو آئی صدر آکاش راہاٹے، شعبہ اقلیت تھانے شہر صدر نورامین خطیب، سید عباس علی، آفتاب شیخ، جنرل سیکریٹری اکرم بنے خان، یوتھ کانگریس نائب صدر راحل حنفی، محمد علی مومن اور دیگر عہدیداران کثیر تعداد میں موجود تھے۔ ایڈوکیٹ وکرانت چوہان نے اس موقع پر کہا کہ ان کی ایگزیکٹو کمیٹی بوتھ کی سطح سے کانگریس پارٹی کو مضبوط بنانے کے مقصد کے ساتھ کام کرتی رہے گی۔ عہدیداروں کی رہنمائی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئندہ تھانے میونسپل کارپوریشن انتخابات میں کانگریس پارٹی کے توسط سے ہر جگہ امیدوار کھڑے کیے جائیں گے ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ کس طرح سے زمینی سطح پر عوام کی خدمت انجام دینی ہے۔ اس پروگرام کی نظامت سچن شندے اور رویندر کولی نے کی۔ کانگریس کے بلاک صدر نلیش پاٹل، یوتھ کانگریس اسمبلی کے صدر وسیم حضرت نے اجلاس کے انعقاد کی ذمہ داریاں بخوبی انجام دی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading