ہیرا گولڈ کی ڈائریکٹر نوہیرا شیخ گرفتار’ انویسٹرس میں ہلچل

1 36

پولیس نے بتایا کہ ہیرا گولڈ کی ملک کے مختلف حصوں میں 15 گروپ کمپنیز ہیں اس کی سربراہ نوہیرا شیخ کو آج نئی دہلی میں گرفتار کرکے حیدرآباد کے CCS سینٹرل کرائم پولس اسٹیشن لایا گیا. گزشتہ چند ماہ سے سرمایہ کاروں نے کمپنی کے خلاف رقم کی عدم ادائیگی کو لیکر پولس میں شکایات درج کروائی تھیں.

حیدرآباد: (ورق تازہ آن لائن) منگل کو پولیس نے مبینہ طور پر دھوکہ دہی کے معاملہ میں ہیرا گروپ کی ڈائریکٹر چیئرمین سی ای او عالمہ نوہیرا شیخ کو گرفتار کرلیا. ہیرا گروپ نے سرمایہ کاروں کو زیادہ شرح سود کا دعوی کرکے کروڑوں روپے کی رقم جمع کی تھیں. لیکن گزشتہ چند مہینوں سے نفع کی عدم ادائیگی اور اصل رقم نہ ملنے پر انویسٹرس میں افراتفری کا ماحول تھا اور ملک بھر میں کئی پولس اسٹیشنوں میں کمپنی کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کئے گئے جس پر آج پولس نے کاروائی کرتے ہوئے سربراہ نوہیرا شیخ کو گرفتار کرلیا.

فوٹو َبھارت کی ترقی یوٹیوب چینل

پولیس نے بتایا کہ نوہیرا شیخ ، ملک کے مختلف حصوں میں 15 گروپ کمپنیز کی سربراہی کرتی ہے، انھیں پیر کو نئی دہلی سے گرفتار کیا گیا تھا.

یہ بھی پڑھے

ہیرا گولڈ کی انویسٹر س کے ساتھ دھوکہ ‘لاکھوں روپیہ مشغول کرنیوالے مسلم خاندان لُٹ گئے

ایک سینئر پولیس اہلکار نے کہا کہ وہ سیاسی جماعت سے بھی منسلک ہیں. ان کی کمپنیوں میں عوام سے سونے پر سرمایہ کاری کی رقم پر 36 فیصد کی واپسی کا وعدہ کیا جاتا تھا. گزشتہ 10 سالوں سے یہ کاروبار جاری تھا لیکن گزشتہ 6 ماہ سے کمپنی کی جانب سے انویسٹرس کو منافع نہیں مل رہا تھا جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں میں بے چینی کا عالم تھا.

واضح رہے کہ اسلام اور بلاسودی نظام کے نام پر ہیرا گروپ نے بھولے بھالے مسلمانوں کے کروڑوں روپے کمپنی میں مشغول کروائے. سرمایہ کاروں کی کثیر تعداد تیلنگانہ, کرناٹک, مہاراشٹر کے چھوٹے بڑے شہروں میں ہے.

پویس نے ایک بیان میں کہا کہ متاثرہ افراد کی صحیح تعداد ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے. اندازہ لگایا جارہا ہے کہ انویسٹ کرنے والوں کی تعداد ہزاروں میں ہوسکتی ہے.

ZaubaCorp Details about Heera Gold Groups and Directors