ریاض: سعودی عرب میں شوال 1447 ہجری کا چاند نظر نہ آنے کے باعث عید الفطر کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق آج مملکت میں کہیں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا، جس کے نتیجے میں ماہِ رمضان المبارک کے 30 روزے مکمل کیے جائیں گے۔ اس اعلان کے بعد اب عید الفطر جمعہ، 20 مارچ 2026 کو منائی جائے گی۔
ماہرین فلکیات اور رویت ہلال کمیٹیوں کی رپورٹس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا، جس کے مطابق جمعرات کو رمضان المبارک کا آخری روزہ ہوگا جبکہ جمعہ کے روز ملک بھر میں عید الفطر مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی جائے گی۔
سعودی عرب میں عید کے اعلان کے ساتھ ہی دیگر خلیجی اور اسلامی ممالک میں بھی رویت ہلال کے حوالے سے اعلانات کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ دنیا بھر کے مسلمان عید کی تیاریوں میں مصروف ہو گئے ہیں۔