بحرین میں امریکی بحریہ کا اڈہ ایرانی ڈرون حملےکی ذد میں,تین امریکی فوجی اہلکاروں کی موت

بحرین کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے مطابق بحرین میں موجود امریکی بحریہ کے پانچویں بیڑے کے اڈے کو ایک ایرانی ڈرون نے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی۔

ایرانی ڈرون کا حملہ برطانوی بحریہ کی تنصیب کے بالکل قریب ہوا جو امریکی تنصیبات کے علاقے کے ساتھ جڑی ہوئی ہے، تاہم پہلے سے ہی علاقہ خالی کرائے جانے کے باعث اس دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اب تک کی اطلاعات کے مطابق بحرین میں ایرانی حملوں سے چار افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں ایک چینی، دو مصری اور ایک بحرین کا شہری شامل ہیں۔

خلیجی ممالک کے وزرائے خارجہ اس وقت آن لائن اجلاس میں ممکنہ طور پر اس بات پر غور کر رہے ہیں کہ آیا وہ بھی متحدہ عرب امارات کی طرح تہران میں اپنے سفارتخانے بند کریں.
سینٹرل کمانڈ کی طرف سے تین امریکی فوجی اہلکاروں کی موت کے اعلان کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ’ہمیں ایسے جانی نقصان کی توقع تھی۔‘

این بی سی نیوز کے مطابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ’ہماری تین اموات ہوئی ہیں اور ہمیں اس کی توقع ہے، لیکن آخر میں دنیا کے لیے اچھا ہی ہوگا۔‘

جب ان سے پوچھا گیا کہ دنیا کو کیا فائدہ ہوگا تو ان کا کہنا تھا کہ ’پہلا تو یہ ایرانی قیادت کا سر کٹ جائے گا، ایک قاتلوں اور بدمعاشوں کے ایک گروہ سے چھٹکارا حاصل ہو جائے گا۔ دیگر بھی کئی فائدے ہیں۔‘

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading