ایران کی سکیورٹی فورس پاسداران انقلاب (آئی آر جی سی) نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے میزائل حملے میں امریکہ اور برطانیہ کے تین آئل ٹینکرز کو نشانہ بنایا ہے جن میں آگ لگ چکی ہے۔بی بی سی فارسی کے مطابق تین آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ سرکاری خبر رساں ادارے ’ارنا‘ نے کیا ہے۔
دوسری جانب امریکہ اور برطانیہ کی جانب سے تاحال ان رپورٹس کی تصدیق نہیں کی۔یو کے میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز نے اپنی یومیہ رپورٹ میں لکھا ہے کہ علاقے میں سمندری سکیورٹی سے متعلق کئی واقعات رپورٹ ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق دو جہاز ’نامعلوم ہتھیار‘ سے ٹکرائے جس سے آگ لگ گئی۔
رپورٹ میں یہ واضح نہیں ہے کہ یہ جہاز کہاں سے ہیں یا کہاں رجسٹرڈ ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ سامنے آیا تھا کہ امریکہ نے نو ایرانی بحری جہازوں کو ’تباہ اور غرق‘ کر دیا ہے۔
ٹرتھ سوشل پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ’مجھے ابھی آگاہ کیا گیا ہے کہ ہم نو ایرانی بحری جہازوں کو تباہ اور غرق کر چکے ہیں، ان میں کچھ بڑی اور اہم تھیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ نے نو ایرانی بحری جہازوں کو ’تباہ اور غرق‘ کر دیا ہے۔
ٹرتھ سوشل پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ’مجھے ابھی آگاہ کیا گیا ہے کہ ہم نو ایرانی بحری جہازوں کو تباہ اور غرق کر چکے ہیں، ان میں کچھ بڑی اور اہم تھیں۔‘
امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ وہ اب باقی بحری جہازوں کو نشانہ بنائیں گے اور ’جلد ہی وہ سمندر کی تہہ میں تیرتی ہوئی نظر آئیں گی۔‘ان کا مزید کہتا تھا کہ امریکہ ایران بحری ہیڈکوارٹر بھی تباہ کر چکا ہے۔