میرے بیٹے کو بے بنیاد الزامات کے تحت پھنسایا جارہا ہے: سید متین کی والدہ کی اسد الدین اویسی سے مدد کی اپیل

اورنگ آباد: (ورق تازہ نیوز) اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کے سابقہ کارپوریٹر سید متین گزشتہ کئی مہینوں سے بار بار جیل کی صعوبتیں جھیل رہے ہیں. ایم آئی ایم میں رہتے ہوئے بھی سید متین پر کئی مقدمات درج ہوئے. حال ہی میں ان پر پونے کی چاکن پولس اسٹیشن میں بھی عصمت دری کا ایک اور مقدمہ درج کیا گیا ہے.

اسی پس منظر میں آج سوشل میڈیا پر سید متین کی والدہ کا ایک ویڈیو سامنے آیا جس میں انھوں نے کہا کہ ان کے فرزند سید متین بے قصور ہے. ان پر لگائے گئیے الزامات بے بنیاد ہیں. انھوں نے مجلس اتحاد المسلمین کے صدر قائد ملت اسد الدین اویسی سے ادبا گزارش کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس معاملہ میں خصوصی طور پر تحقیق کرکے ان کی مدد کریں. سید متین کی والدہ نے پولس کی جانب سے زد و کوب کئے جانے کا بھی الزام لگایا یے.

ویڈیو لنک

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading