ناندیڑ:بہوجن ونچت اگھاڑی ‘کانگریس امیدوار کی شکست کااہم سبب

ناندیڑ:23 مئی۔(ورق تازہ نیوز)آج جمعرات 23 مئی کو 16۔ناندیڑ لوک سبھا حلقہ انتخاب کے ای وی ایم کتے ووٹوں کی گنتی صبح ساڑھے آٹھ بجے شروع ہوئی ۔ جملہ 24 راونڈ کے بعد ریٹرئنگ آفیسر نے نتائج کااعلان کیا کہ بی جے پی کے پرتاپ پاٹل چکھلی کو 4لاکھ82ہزار148 سب سے زیادہ ووٹ ملے ہیں ۔ان کے بعد دوسرے نمبر پر کانگریس پارٹی کے امیدوار اشوک راو چوہان کو 4 لاکھ 42 ہزار138اور تیسر ے نمبرپررہنے والے بہوجن ونچت اگھاڑی کے امیدوار پروفیسر بھنگے پشپال کو ایک لاکھ 65 ہزار341 ووٹ ملے ۔ اس طرح پرتاپ پاٹل چکھلی کر نے اشوک چوہان کو40010 (چالیس ہزار دس ) ووٹوں کی اکثریت سے شکست فاش دی ہے۔ ا شوک چوہان نے اپنے حریف امیدوار چکھلی کر سے شروع سے پیچھے چل رہے تھے اور جیسے جیسے گنتی کے راونڈ پورے ہوتے گئے چکھلی کر کوسبقت حاصل ہوتی رہی ۔

مہاراشٹر کانگریس پارٹی اوراس کے پردیش صدر اشوک چوہان کو کئی سالوں بعدشکست کامنہ دیکھنا پڑا ہے ۔ سابقہ 2014 کے لوک سبھا الیکشن میں وہ بھاری ووٹوں کی اکثریت سے کامیاب ہوئے تھے ۔ ان کی قیادت میں کانگریس نے مہاراشٹر میں الیکشن لڑاتھا ۔ریاست میں کانگریس اور راشٹروادی کانگریس میں اتحاد ہواتھا ۔کانگریس نے ریاست جملہ 48سیٹوں میں سے 25سیٹوں پر اور راشٹر و وادی کانگریس نے 19 سیٹوں پرچناو لڑالیکن کانگریس پارٹی کابہت ہی ناقص مظاہرہ رہا اور پوری ریاست میں اُس کا صرف ایک ہی امیدوار کامیاب ہوا ہے۔

جبکہ راشٹر وادی کانگریس کو چار حلقوں میں کامیابی ملی ہے ۔ 2014 کے مقابلے میںاس باردو سیٹوں کانقصان ہوا ہے ۔بھاریپ بہوجن مہاسنگھ کے صدر پرکاش امبیڈکر کی قیادت میں بہوجن ونچت اگھاڑی قائم ہوئی تھی جس نے ریاست کی تمام 48 سیٹوں پراپنے امیدوار کھڑے کئے جس کانقصان کانگریس اور راشٹروادی کو بھگتناپڑا ۔ ناندیڑ میں ونچت کے امیدوار بھنگے نے ایک لاکھ 65 ہزار 341 ووٹ حاصل کئے جس میں سے 75 فیصد ووٹ بنک کانگریس کا تھا ۔ یہ کہاجائے تو درست ہوگا ونچت اگھاڑی ‘اشوک راو کی شکست کااہم سبب بنی ہے ۔ناندیڑحلقہ میں جملہ 14 امیدوار الیکشن میدان میں تھے جن میں سماج وادی پارٹی کے عبدالصمد کو صرف 2467ووٹ ملے ۔ ناندیڑ میںں 18اپریل کوپولنگ ہوئی تھی ۔تقریبا گیارہ لاکھ ووٹرس نے اپنے ووٹ کااستعمال کیا ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading