امریکہ-ایران کشیدگی: B-52’ بمبار طیارے قطر پہنچ گئے‘

قطر:(ایجنسیز)امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران اطلاعات کے مطابق امریکی فوج کے چار بمباری کرنے والے B-52 طاقتور طیارے قطر میں امریکی فوجی اڈّے پر ا±تر گئے ہیں۔اس سے قبل ایک طیارہ بردار امریکی بحری جہاز ابراہم لنکن (USS Abraham Lincoln (CVN-72 کو بھی خطے میں پہنچنے کا حکم دیا جا چکا ہے۔ اس وقت یہ بحری جہاز بحیرہِ احمر میں داخل ہو چکا ہے۔اس خطے میں امریکی افواج کی تعیناتی میں تیزی آنے کے وجہ امریکہ کا وہ دعویٰ ہے جس میں ا±س نے ایران پر خطے میں امریکی تنصیبات پر حملے کرنے کی تیاریاں کرنے کا الزام لگایا ہے۔ایران نے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی دعویٰ ا±سی طرح کی ایک جعلی انٹیلیجینس پر مبنی ہے جو امریکہ نے عراق پر حملے سے قبل دنیا کے سامنے پیش کی تھی۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading