Solapur news by MD MUSLIM KABIR

بھرت مورے، ایوب نلامندو اور ستیش ویدیہ کو
وسندھرا گورو ایوارڈ کا اعلان ۔۔۔۔۔۔

سولاپور(محمد مسلم کبیر) سماجی، ادبی، تعلیمی، صحافت، ماحولیات جیسے مختلف شعبوں میں قابل ستائش کام کرنے والےاشخاص کو وسندھرا سوشل فاؤنڈیشن کی جانب سے ہر سال گورو ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے۔اس سال ایوارڈز کے لئے سولاپور کے سینئر صحافی بھرت کمار مور ے،اردو-مراٹھی کے سینئر صحافی ایوب نلامندو، مصنف اور کارٹونسٹ ستیش ویدیہ اور سولاپور وکاس منچ کو "وسندھرا گورو ایوارڈ" کا اعلان کیا گیا ہے۔
یہ پروگرام 20 اپریل 24 کو صبح 11 بجے دلت تحریک کے بانی امباداس شندے کی صدارت میں اور سینئر صحافی پرشانت مانے، راجندر کمار نکالجے، پروین تلے، اشوک کمار دلپاک کی موجودگی میں منعقد ہوگا۔
سولاپور سماج کلیان کیندر میں مذکورہ ایوارڈز معزز مہمانانِ خصوصی کے ہاتھوں پیش کیا جارہا ہے اور پروگرام کے منتظم آئی آئی فراش نے عوام الناس سے اس پروگرام میں شرکت کی اپیل کی ہے۔ میں.

Md.Muslim Kabir,
Latur Distt. Correspondent ,
URDU MEDIA,
9175978903/8208435414
alkabir786

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading