ممبئی:10جنوری ( ایجنسیز)اسٹیٹ بینک ّآف انڈیا نے اسپیشلسٹ کیڈر افسر کے عہدہ کیلئے درخواستیں طلب کی ہیں۔ یہ عہدہ ریگولر اور کنٹریکٹ دونوں طرح سے بھرے جائیں گے۔ جو امیدواربھرتی کے عمل میں کامیاب ہوں گے ، انہیں 15 لاکھ سے 52 لاکھ تک کی تنخواہ پیکیج ملے گی۔ان عہدوں کیلئے فارم بھرنے کا عمل 9 جنوری سے شروع ہوچکا ہے اور امیدوار 30 جنوری تک فارم بھر سکتے ہیں۔ یہاں بھرتی کیلئے کوئی تحریری امتحان نہیں ہوگا بلکہ صرف انٹرویو کی بنیاد پر نوکری ملے گی۔جنرل کٹیگری کے امیدواروں کیلئے فارم فیس 600 روپے جبکہ ریزرو کٹیگری کیلئے 100 روپے ہے۔ کامیاب امیدوار کا سلیکشن انٹرویو کی پرفارمنس کی بنیاد پر ہوگا۔ اگر دو امیدواروں کو انٹرویو میں برابر نمبرات ملتے ہیں ، تو زیادہ عمر کے امیدوار کو کامیاب تسلیم کیا جائے گا۔ایس بی ّآئی کی ّآفیشیل ویب سائٹ پر جاکر ّآپ فارم بھر سکتے ہیں۔ اپنی ذاتی تفصیلات بھر کر رجسٹریشن عمل کو پورا کرسکتے ہیں۔ ّآپ کو ایک پاسپورٹ سائز فوٹو بھی اپ لوڈ کرنا پڑے گا۔
