Saheed polic ahlkar ke ahlekhan ko mali madad

کورونا مہا ماری میں اپنے فرائض کی ادائیگی کرتے شہید ہوئے پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ کو مالی امداد

ڈی سی پی یوگیش چوہان کے ہاتھوں دیا گیا ڈیڑھ لاکھ روپئے چیک

بھیونڈی ( ایس اے ):- کورونا مہاماری کے دوران اپنے فرائض کی ادائیگی کرنے والے پولیس اہلکار لاک ڈاون میں دن کے 24 گھنٹے سڑک پر تعینات رہ کر عوام کی خدمات کا کام انجام دیتے رہے ۔اس دوران کورونا سے متاثر ہوکر کئی پولیس اہلکار شہید ہوگئے ۔ ان شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین کو خود پولیس ڈپارٹمنٹ نے اپنی جانب سے مالی امداد فراہم کی ہے ۔ بھوئی واڑہ پولیس اسٹیشن کی جانب سے جمع کی گئی ایک لاکھ 25 ہزارروپئے کی مالی مدد کا چیک ڈی سی پی یوگیش چوہان کے ہاتھوں متوفی پولیس اہلکار کے اہل خانہ کو دیا گیا ۔ جس کی شہر بھر میں تعریف کی جارہی ہے ۔
واضح ہو کہ بھیونڈی میں کورونا معیاد کے دوران بھوئی واڑہ پولیس اسٹیشن میں تعینات پولیس کانسٹیبل 7353 راجیش سبھاش دیسلے (48) ڈیوٹی سرانجام دینے کے دوران کورونا سے متاثر ہوگئے ۔ جنھیں علاج کے لئے نجی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا ۔ لیکن کورونا کی وجہ سے 13 اکتوبر 2020 کو ان کی موت واوع ہوگئی ۔ اس کے بعد بھوئیی واڑہ پولیس اسٹیشن کے پولیس افسران اور ملازمین نے شہید پولیس اہلکار کے اہل خانہ کی مالی مدد کرنے کا تہیہ کیا جس کے تحت مذکورہ پولیس اسٹیشن کے اہلکار ڈی سی پی یوگیش چوہان کی رہنمائی میں تھوڑی تھوڑی رقم جمع کر شہید پولیس کانسٹیبل دیسلے کی اہلیہ سریتا راجیش دیسلے کو مالی مدد کے طور پر ایک لاکھ 25 ہزار روپئے کی رقم 11 نومبر 2020 کو بھیونڈی کے ڈپٹی کمشنر پولیس کمشنر یوگیش چوہان کے ہاتھوں فراہم کیا گیا ۔ اس دوران ڈی سی پی ہوگی چوہان نے متوفی پولیس اہلکار کے اہل خانہ کو یقین دہانی کرائی کہ جب بھی پولیس محکمہ کی جانب سے انھیں مدد درکار ہوگی پولیس محکمہ ان کے لئے ہر ممکن مدد کریں گا ۔ اس دوران بھوئی واڑہ پولیس اسٹیشن کے سینئر پولیس انسپکٹر ایس اے اندلکر اور انسپکٹر نریش پوار بھی موجود تھے ۔ اس سے پہلے پولیس اسٹیشن میں تعینات حولدار بھگوان وانگڑ 48 کورونا سے متاثر ہونے کے سبب 15 ستمبر کے روز فوت ہوگئے تھے ۔ جس کے بعد بھوئی واڑہ پولیس اسٹیشن میں تعینات پولیس اہلکاروں نے خود تھوڑی تھوڑی رقم جمع کر کے شہید ہوئے پولیس اہلکار وانگڑ کی بیوہ کو ایک لاکھ 11 ہزار روپئے 13 اکتوبر کے روز مالی مدد کے طور پر دیا تھا ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading