NCP Urdu news 9 Nov 21

داؤد کا کوکن کا گھر سناتن نے خریدا، تو کیا اس کا یہ مطلب ہوا کہ سناتن کا داؤد سے کوئی رشتہ ہے؟: نواب ملک

مجھ پر لگائے جانے والے الزام بے بنیاد اور جھوٹے ہیں

دیوندرفڈنویس نے انڈرورلڈ کی مدد سے اس شہر کو کس طرح یرغمال بنارکھا تھااس کا پردہ فاش کرونگا

کل (آج) دس بجے انڈرورلڈ سے متعلق ہائیڈروجن بم پھوڑونگا

ممبئی: میں نے غیرقانونی طریقے سے یا کسی دباؤ کے ذریعے کوئی زمین نہیں لی اور نہ ہی انڈرولڈ سے کوئی جائیداد خریدی ہے۔ پھر بھی اگر میرا تعلق انڈرولڈ سے جوڑنا ہی ہے تو داؤد کاسکر کا کوکن گھر سناتن سنستھا نے خریدا ہے،تو کیا اس کا یہ مطلب سمجھا جائے کہ سناتن اور داؤد کے درمیان کوئی تعلق ہے؟ یہ سوال آج یہاں این سی پی کے قومی ترجمان واقلیتی امور کے وزیر نواب ملک نے ایک پریس کانفرنس میں کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ دیوندرفڈنویس آپ نے انڈرورلڈ کا کھیل شروع کیا ہے لیکن کل انڈرولڈ کا ’ہائیڈروجن بم‘ ممبئی میں پھوٹے گا۔ انڈورلڈ کے ذریعے ممبئی شہرکو کس طرح یرغمال بنایا گیا، بیرونِ ملک بیٹھا ہوا ایک شخص کس کے لئے ہفتہ وصولی کرتا تھا اور اس ضمن کا ایک مخصوص افسر کس کا خاص تھا، اس کاکل 10بجے پردہ فاش کرونگا۔ واضح رہے کہ اپوزیشن لیڈر دیویندر فڈنویس نے آج دوپہر ایک پریس کانفرنس کے ذریعے نواب ملک پر داؤد اور بم دھماکوں کے ملزمین سے زمین خریدنے کا الزام لگایاتھا۔نواب ملک نے فڈنویس کے ان الزامات کا جواب فوری طور پر ایک پریس کانفرنس کے ذیعے دیا۔

نواب ملک نے کہا کہ دیویندر فڈنویس نے دیوالی کے بعد پٹاخے پھوڑنے کا اعلان کیا تھا لیکن ان کے پٹاخے شاید بھیگ گئے تھے اس لئے کوئی شور نہیں ہواصرف ایک ماحول تیار ہوا۔ انہوں نے کہا کہ دیویندر فڈنویس پہلی بار 1999 میں ایم ایل اے بن کر اس شہر میں آئے۔ میری 62 سالہ زندگی اور 26 سالہ سیاسی کیرئیر میں کوئی مجھ پر اس طرح کا الزام نہیں لگاسکا۔مجھ پر یہ الزام لگایا گیا کہ میں نے ڈیڑھ لاکھ فٹ زمین کوڑیوں کے دام خریدی لیکن فڈنویس صاحب آپ کو جس نے یہ معلومات دی وہ بہت کچا کھلاڑی ہے۔ آپ کو معلوم ہونا چاہئے کہ اس ڈیڑھ لاکھ فٹ کی زمین پر مدینۃ الامان نام کی ایک کوآپریٹیو ہاؤسنگ سوسائٹی ہے جو 1984میں تعمیر کی گی ہے۔ وہی عمارت گوووالا کمپاؤنڈ کے نام سے جانی جاتی ہے۔ اس میں منیرا پٹیل نے رسی والا کو ڈیولپمنٹ کا اختیار دے کر140-150 مکانات بناکر عام لوگوں کوفروخت کیا۔اس کمپاؤنڈ کے پیچھے وہ زمین ہے جس پر بڑے پیمانے پر جھوپڑپٹیاں ہیں۔ وہی پرہمارا گودام بھی ہے جس کی جگہ سالیڈس انویسمنٹ کمپنی کو کرائے پر دی گئی تھی۔

نواب ملک نے کہا کہ دیوندرفڈنویس نے اسے رائی کا پہاڑ بنانے کی کوشش کی ہے۔ میری 62سالہ زندگی میں اس شہر میں کبھی مجھ پر انڈرولڈ سے تعلق کا کوئی الزام نہیں لگا۔ آپ ایجنسی کے پاس جانے کی بات کہہ رہے ہیں،بالکل جائیے اور ہم تیار ہیں۔ نواب ملک نے کہا کہ دیوندرفڈنویس اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ جھوٹ کی بنیاد پر رائی کا پہاڑ بنانے سے کسی کو شبیہ خراب ہوگی تو آپ غلط فہمی میں ہیں۔ جو کچھ ہے اس کے تمام دستاویزات رجسٹرار آفس میں موجود ہیں۔ کمپنی کے تمام کاغذات ہیں، جو مالی لین دین ہوا اس کی اسٹمپ ڈیوٹی ادا کی گئی ہے۔فڈنویس کہتے ہیں کہ 20روپئے فٹ سے زمین خریدی گئی ہے، جھوٹ بولئے لیکن ڈھنگ سے بولئے۔ اگر آپ کو معلومات نہیں ہے تو کم ازکم خاطرخواہ معلومات حاصل کرلیجئے۔

انہوں نے کہا کہ دیویندر فڈنویس کا الزام مکمل طور سے جھوٹا ہے۔ نہ تو نواب ملک کا انڈر ورلڈ سے کوئی تعلق ہے اور نہ ہی بم دھماکے کے ملزم سے زمین خریدی ہے۔سچائی یہ ہے کہ وہاں کے چوکیدار نے زمین کا کچھ حصہ اپنے نام پر کرلیا تھا جسے معقول پیسے دے کر وہ زمین خریدی گئی۔ نواب ملک نے کہا کہ چاہے سی بی آئی ہو یا این آئی اے، میں کسی بھی تفتیش کے لئے تیار ہوں۔ جو میں آج بول رہا ہوں وہی بولنے والا ہوں۔ اس لئے جنہیں ایسا لگتا ہے کہ نواب ملک ڈر جائے گا وہ غلط فہمی میں ہیں۔ نواب ملک کبھی کسی سے نہیں ڈرتا ہے۔حسینہ پارکر کون ہے میں نہیں جانتا۔ گووا والا فیملی نے سلیم پٹیل کو پاور آف اٹارنی دیا تھا اور اسی کے مطابق سودا ہوا۔ فڈنویس جو الزامات مجھ پر لگارہے ہیں وہ ان کے ذہن کی اپج ہے لیکن کل میں جو باتیں بتانے والا ہوں فڈنویس کو اس کا انتظار کرنا چاہئے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading