NCP Urdu News 7 Dec 24

ای وی ایم کا موضوع اٹھا کر مہاوکاس اگھاڑی جذباتی کھیل کھیل رہی ہے: اجیت پوار

ممبئی: مہا یوتی کو عوام نے اتنی بڑی اکثریت دی ہے کہ اب ای وی ایم کا موضوع اٹھا کر مہاوکاس اگھاڑی جذباتی کھیل کھیل رہی ہے، یہ سخت تنقید این سی پی کے قومی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ اجیت دادا پوار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کی ہے۔

اجیت پوار نے کہا کہ ہم نے مہاوکاس اگھاڑی میں ذمہ داری کے ساتھ کام کیا ہے، اس لیے ای وی ایم مشین کو الزام دینے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ لوک سبھا میں اسی ای وی ایم کی مدد سے جب مہاوکاس اگھاڑی کو 31 نشستیں ملی تھیں، تب ای وی ایم بہترین تھی۔ لیکن ودھان سبھا میں جب عوام نے مہا یوتی کے حق میں فیصلہ سنایا تو مہاوکاس اگھاڑی نے ای وی ایم کو الزام دینا شروع کر دیا۔ انہو نے مزید کہا کہ جمہوریت میں ہر کسی کو اظہارِ رائے کا حق حاصل ہے، لیکن مہاوکاس اگھاڑی کے اراکینِ اسمبلی کو کل شام تک حلف لینا ہوگا، تبھی وہ پیر کے اجلاس میں شریک ہو سکیں گے اور اس بات کا سب کو علم ہے۔

اجیت پوار نے کہا کہ پہلے ہی دن اگرچہ ہماری تعداد کم ہے لیکن ہم کچھ منفرد کرنے جا رہے ہیں۔ مہاوکاس اگھاڑی اپنی موجودگی ظاہر کرنے کے لیے ناکام اور بےبسی پر مبنی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ابتدا میں مہاوکاس اگھاڑی کے اراکین اسمبلی حلف برداری کے لیے ایوان میں موجود تھے، لیکن کچھ دیر بعد وہ سب باہر چلے گئے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ میں اتنے برس ان کے ساتھ تھا، تب میں اچھا تھا۔ اگر میں واقعی قصوروار یا بدعنوان ہوتا تو کیا وہ مجھے نائب وزیر اعلیٰ بناتے؟ لیکن موجودہ حالات میں وہ سیاسی بنیادوں پر مجھے پریشانی میں ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ہمیشہ اپنے حق کے لیے درست مقام پر انصاف کی آواز بلند کی، اور مجھے میرا حق ملا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading