راج بھون اب سیاسی اڈہ بن چکا ہے: نواب ملک

ممبئی: ریاستی گورنر کی رہائش گاہ راج بھون کو سیاسی اڈہ قراردیتے ہوئے این سی پی کے قومی واقلیتی امور کے وزیرنواب ملک نے کہا ہے کہ بی جے پی لیڈران کے گورنر سے ملاقات کی خبریں آرہی ہیں لیکن یہ اب کوئی خبر نہیں ہے کیونکہ راج بھون سے اب سیاست شروع ہوچکی ہے اور راج بھون اب گورنرہاؤس نہیں بلکہ ایک سیاسی اڈہ بن چکا ہے۔

نواب ملک نے کہا کہ گورنرہاؤس اب سیاسی اڈہ ہوچکاہے اور گورنربھگت سنگھ کوشیاری ریاست کے گورنر کے بجائے بی جے پی کے لیڈر ہوچکے ہیں۔ بی جے پی لیڈران وکارکنان ہمیشہ گورنر سے ملتے رہتے ہیں اس لئے اب یہ واضح ہوچکاہے کہ گورنرہاؤس راج بھون اب سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس لیے اس میں کوئی شک نہیں کہ گورنر ہاؤس ایک سیاسی اڈہ بن چکا ہے۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔