’مکھیہ منتری ماجھی لاڈکی بہین‘ اسکیم کی زبردست پذیرائی، 1 ماہ میں 1کروڑ خواتین نے کیا آن لائن رجسٹریشن

ممبئی: ’مکھیہ منتری ماجھی لاڈکی بہین‘ اسکیم کو ریاست کی ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی جانب سے زبردست پذیرائی ملی رہی ہے۔ ایک ماہ کے اندر ایک کروڑ سے زائد خواتین نے اس اسکیم کے لیے آن لائن رجسٹریشن کرایا ہے۔ اسکیم کی کامیابی دیکھ کر مخالفین حسد میں مبتلا ہو گئے ہیں اور میڈیا میں جھوٹی و بے بنیاد خبریں پھیلا کر ’جعلی بیانیہ‘ تیار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ریاست کے عوام، مائیں اور بہنیں مخالفین کی اس جعلی مہم کی شکار نہیں ہوں گی۔ وہ ہمارے ساتھ ہیں اور رہیں گی۔ یہ باتیں نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے کہی ہیں۔

کچھ اخبارات اور نیوز چینلز میں اس اسکیم کی اہمیت پر سوالیہ نشان لگاتے ہوئے یہ سوال بھی کیا گیا ہے کہ اس اسکیم کے لیے فنڈ کہاں سے آئے گا؟ نائب وزیر اعلیٰ نے ان کے متعلق کہا ہے کہ یہ مکمل طور پر جھوٹے اور بے بنیاد سوالات ہیں اور ان کے ذریعے ایک فرضی سیاسی بیانیہ تیار کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے خود اس سال کے اضافی میں ’مکھیہ منتری ماجھی لاڈکی بہین‘ اسکیم کا اعلان کیا تھا۔

اس اسکیم کو متعلقہ محکموں اور ریاستی کابینہ کی منظوری کے بعد جاری مالی سال کے بقیہ 9 ماہ کے لیے درکار 35000 کروڑ روپے کا فنڈ مختص کیا گیا ہے۔ مہاراشٹر جیسی معاشی طور پر خوشحال ریاست کے لیے یہ رقم ریاست کی ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی معاشی آزادی، خود انحصاری اور مجموعی طور پر بااختیار بنانے کے لیے خرچ کرنا ممکن ہے۔

اجیت پوار نے کہا کہ اس اسکیم کے اعلان کے بعد اسے ریاست بھر میں زبردست پذیرائی مل رہی ہے۔ سرکاری مشینری، سیاسی، سماجی اور رضاکار تنظیموں کی طرف سے شہروں اور دیہاتوں میں کیمپ لگا کر درخواستوں کا عمل پورا کیا جا رہا ہے۔ اس اسکیم کے اعلان کے بعد ریاست میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران ہر گاؤں میں استفادہ کرنے والی ماؤں اور بہنوں سے جو پذیرائی اور پیار ملا ہے وہ حیران کن ہے۔ اسکیم کی اس کامیابی کو دیکھ کر مخالفین کے پیٹ میں مروڑ ہو رہا ہے، اسی لیے جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔

اجیت پوار نے کہا کہ میڈیا میں اس تعلق سے آنے والی خبریں بے بنیاد، حقیقت سے دور اور سیاسی مقاصد پر مبنی ہیں۔ میڈیا ایسی بے بنیاد خبریں دینا بند کرے۔ مجھے یقین ہے کہ ریاست میں کوئی بھی اس طرح کی جھوٹی خبروں و جھوٹے بیانیے پر یقین نہیں کرے گا۔ اجیت پوار نےکہا میں سب سے اپیل کرتا ہوں کہ اس اسکیم کی کامیابی کے لیے زیادہ سے زیادہ بہنوں کو اس میں شامل کرنے کی کوشش کریں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading