این سی پی کے ریاستی دفتر میں وزیرمحنت دلیپ ولسے پاٹل کے ہاتھوں پرچم کشائی
ممبئی: یومِ جمہوریہ کے موقع پر این سی پی کے نئے راشٹروادی بھون میں ممبرپارلیمنٹ سپریاتائی سولے اور وزیرمحنت دلیپ ولسے پاٹل کی موجودگی میں تقریب منعقد کی گئی جس میں دلیپ ولسے پاٹل کے ہاتھوں پرچم کشائی کی رسم ادا کی گئی۔
پرچم کشائی کی تقریب کے بعد دلیپ ولسے پاٹل نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی سربراہ شردپوار کی جانب سے حاضرین کو یومِ جمہوریہ کی مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو آزادی ملنے کے بعد 26جنوری1950کو آئین کا نفاذ عمل میں آیا اور گزشتہ 70سالوں سے اسی آئین کے مطابق ملک کا کام کاج جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں مرکزی وریاستی حکومتوں کے درمیان آئین کے اصولوں کی بنیاد پر ٹکراؤ دیکھاجارہا ہے۔ مگر ملک کے آئین وعام آدمی کی مضبوطی کی وجہ سے جموریت کو کوئی نقصان نہیں پہونچا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کورونا کی وجہ سے انتہائی جدوجہد بھرا رہا۔ اس عرصے میں کووڈ یودھا، ڈاکٹر، نرسیس اور پولیس نے کورونا سے لڑنے کی اپنی ذمہ داری بخوبی نبھائی۔ اس دوران ہمارے بہت سے لوگ ہمیں چھوڑ گئے، آج کے دن ان کو یاد کرتے ہیں پارٹی کی جانب سے ان تمام لوگوں کو ہم خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
اس موقع پر ممبرپارلیمنٹ سپریا سولے نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے یومِ جمہوریہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آئین کے تحفظ، ملک کی سالمیت وبقا کے لیے ہمیں مسلسل جدوجہد کرتے رہنا ہے۔ کسانوں ومزدوروں کی حمایت کے لیے این سی پی بھی ان کے ساتھ جدوجہد میں شریک ہوئی ہے۔ ہم تمام کو اپنی پوری طاقت کے ساتھ اس جدوجہد میں شریک ہونا ہے۔ پرچم کشائی کی اس تقریب میں سپریاسولے ودلیپ ولسے پاٹل کے علاوہ سابق ایم ایل اے ودھاتائی چوہان، جنوبی ممبئی کے ضلع صدر وجیے واڈکر، سیوادل کے صدر دیپک مانکر، کارگزار صدر ڈاکٹر جانبا مہسکے، ریاستی جنرل سکریٹری شیواجی راؤ گرجے، ریاستی جنرل سکرٹیری دنکر تاؤڈے، ریاستی نائب صدر شیواجی راؤ نلاوڈے، ریاستی سکریٹری سنجئے بورگے، ریاستی ترجمان مہیش تاپسے، کلائیڈ کراسٹو، سنجئے تٹکرے، مہیش چوہان، اقلیتی شعبہ ممبئی کے صدرسہیل صوبیدار، اقلیتی شعبہ ممبئی کے سابق صدر مبارک خان، ممبئی پردیش یوتھ کے صدر ایڈووکیٹ نلیش بھونسلے، ادیتی نلاوڈے، ایڈووکیٹ امول ماتیلے وممبئی این سی پی کے کارکنان وعہدیداران بڑی تعداد میں موجود تھے۔