ریاست کی 29 میونسپل کارپوریشنوں کے انتخابات کے لیے این سی پی کے 40 اسٹار پرچارک میدان میں

ریاستی صدر سنیل تٹکرے کی جانب سے فہرست جاری

ممبئی: ریاست میں ہونے والے 29 میونسپل کارپوریشنوں کے عام انتخابات کے پیشِ نظر نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) نے اپنے 40 اسٹار پرچارکوں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ یہ فہرست پارٹی کے ریاستی صدر و رکن پارلیمنٹ سنیل تٹکرے نے ممبئی میں جاری کی۔

جاری کردہ فہرست کے مطابق این سی پی کی انتخابی مہم کی قیادت پارٹی کے قومی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کریں گے۔ ان کے ساتھ قومی ورکنگ صدر پرفل پٹیل، ریاستی صدر سنیل تٹکرے، طبی تعلیم کے وزیر حسن مشرف، سابق وزیر دھننجے منڈے، خوراک و ادویات انتظامیہ کے وزیر نرہری زیروال، کو آپریٹیو وزیر باباصاحب پاٹل، امداد و بازآبادکاری کے وزیر مکرند پاٹل، زراعت کے وزیر دتاتریہ بھرنے، اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر انا بنسوڑے، خواتین و اطفال ترقی کی وزیر ادیتی تٹکرے، سیاحت کے وزیر مملکت اندرانیل نائک سمیت متعدد سینئر وزرا، سابق وزرا، اراکینِ اسمبلی اور پارٹی کے اہم عہدیداران شامل ہیں۔

اس فہرست میں پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر نواب ملک، سابق وزیر دھرم راؤ بابا آترم، سابق وزیر انیل بھائی داس پاٹل، سابق وزیر سنجے بنسوڑے، رکنِ اسمبلی پرتاپ راؤ چکھلیکر پاٹل، سابق رکنِ پارلیمنٹ سمیر بھجبل، اراکینِ اسمبلی امول مِٹکری اور ثنا ملک شیخ، خواتین ونگ کی ریاستی صدر روپالی چاکنکر، سابق اراکینِ اسمبلی انیکیت تٹکرے اور ذیشان صدیقی، پارٹی کے ریاستی عہدیداران، او بی سی، سماجی اور اقلیتی سیل کے صدور، ترجمان اور خواتین لیڈر بھی شامل ہیں۔

ریاستی صدر سنیل تٹکرے نے کہا کہ پارٹی نے تجربہ کار قیادت، زمینی رابطے اور تنظیمی قوت کو مدنظر رکھتے ہوئے اسٹار پرچارکوں کا انتخاب کیا ہے، تاکہ تمام میونسپل کارپوریشنوں میں مربوط اور مؤثر انتخابی مہم چلائی جا سکے۔ ان کے مطابق این سی پی شہری مسائل، ترقیاتی ایجنڈے اور بلدیاتی خود اختیاری کے اصولوں کے ساتھ عوام کے درمیان جائے گی۔ پارٹی قیادت کو یقین ہے کہ یہ مضبوط اور متنوع ٹیم شہری ووٹروں تک پارٹی کی پالیسیوں اور ترقیاتی وژن کو مؤثر انداز میں پہنچائے گی اور آنے والے انتخابات میں این سی پی کو بہتر نتائج دلانے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔

NCP Urdu News 25 Dec. 25.docx

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading