مہاراشٹر کے وسیع تر مفادات اور سماجی مساوات کے لیے آپ سب کے تعاون کی اشد ضرورت ہے: سنیل تٹکرے
میندڈی، وروٹنے پنچایت سمیتی میں مہایوتی کے جلسۂ عام کا انعقاد
مہسلہ: نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر اور رائے گڑھ لوک سبھا حلقہ کے رکن پارلیمنٹ سنیل تٹکرے نے کہا ہے کہ مہاراشٹر کے وسیع تر مفاد کے پیش نظر کو شیو شاہو پھولے امبیڈکر کی سماجی مساوات کو مضبوط کرنے کے لیے آپ سب کے تعاون کی اشد ضرورت ہے۔ وہ مہسلہ تعلقہ کے پابھرے، میندڈی، وروٹنے پنچایت سمیتی میں مہایوتی کے جلسۂ عام سے خطاب کر رہے تھے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سنیل تٹکرے نے کہا کہ ایک عام آدمی کو کبھی بھی مدد کی ضرورت پیش آ سکتی ہے۔ اس کے لیے ہم اس طور پر آپ کے درمیان ہیں 24 گھنٹے آپ کے لیے دستیاب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو ترقی کی طرف لے جانے کا کام این ڈی اے اور مودی کے ذریعے ہو رہا ہے جبکہ ریاست کو ترقی کی طرف لے جانے کا کام ایکناتھ شندے، دیویندر فڑنویس اور اجیت دادا پوار کر رہے ہیں۔ سنیل تٹکرے نے یہ بھی کہا کہ ہم اس علاقے کو ترقی دینے کے لیے مقررہ وقت میں آپ کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔
سنیل تٹکرے نے یہ بھی کہا کہ ہم تمام مذاہب کے لوگوں کے ساتھ مل کر رہتے ہیں اور ان ریاستی حکومت کے ذریعے لوگوں کے جذبات کا لحاظ رکھتے ہوئے سب کی زندگیوں کو سنوارنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری کوشش یہی ہوتی ہے کہ میں اپنے لوگوں تک ان کی ضرورت کے وقت پہنچوں۔ میں سمجھتا ہوں کہ جب بھی لوگوں پر کوئی مصیبت آئے تو ان کی مدد کرنا میرا فرض ہے۔ سنیل تٹکرے نے کہا میں نے لوگوں کو وہی دیا ہے جو انہوں نے مانگا ہے۔ اس حلقے میں انفراسٹرکچر کی سہولتیں پیدا کی گئی ہیں اور دیگر ترقیاتی کام کیے گئے ہیں۔ میں خوشی اور مصیبت ہر وقت آپ کے ساتھ ہوں۔ محلہ ہو یا واڑی کہیں کا کوئی ترقیاتی کام نہیں رکا۔
سنیل تٹکرے نے کہا کہ 2019 کے الیکشن میں آپ اپنے گاؤں میں ووٹ نہیں دے سکے تھے۔ میں نے یہاں وہ سہولیات پہنچانے کی کوشش۔ اننت گیتے نے یہاں کے لیے کچھ نہیں کیا لیکن آج وہی مجھے شکست دینے کے لیے کھڑے ہیں۔ اس موقع پر کولی اور آگری برادری کی جانب سے سنیل تاٹکرے کو مبارکباد پیش کی گئی۔
اس جلسۂ عام میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی تعلقہ صدر سمیر بنکر، بی جے پی تعلقہ صدر توکارام پاٹل، شیو سینا تعلقہ چیف پرساد بورلے، ایم این ایس تعلقہ صدر سوربھ گورگاؤںکر، آر پی آئی تعلقہ صدر راجیش تامبے وغیرہ بڑی تعداد میں موجود تھے۔