نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کی پہل پر ٹاٹا ٹیکنالوجی کا اہم فیصلہ، 21 ہزار نوجوانوں کو ملے گا عالمی معیار کا مفت ہنر مندی تربیتی موقع
ممبئی: مراٹھواڑہ کے صنعتی و تعلیمی فروغ کے لیے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کی سنجیدہ اور تیز تر کوششیں ایک بار پھر ثمر آور ثابت ہو رہی ہیں۔ اجیت پوار کی جانب سے کی گئی کوششوں اور مراٹھواڑہ کے مفاد میں اٹھائے گئے قدموں کے نتیجے میں اب ناندیڑ اور چھترپتی سنبھاجی نگر میں ایک سی ٹرپل آئی ٹی (Centre for Invention, Innovation, Incubation and Training) مرکز کے قیام کی منظوری دی گئی ہے۔
اس ضمن میں ٹاٹا ٹیکنالوجی نے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کو ایک باضابطہ خط ارسال کرتے ہوئے ناندیڑ اور سنبھاجی نگر کے لیے ₹191 کروڑ کی لاگت سے دو سی ٹرپل آئی ٹی مراکز کے قیام کی منظوری دی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ بید میں اس سے قبل ہی ایک مرکز کی منظوری دی جا چکی ہے۔ محض ڈیڑھ ماہ قبل اجیت پوار نے ان تینوں اضلاع میں مراکز کے قیام کا اعلان کیا تھا، اور اتنے مختصر عرصے میں عملی منظوری مل جانا ان کی مستعدی اور موثر قیادت کا واضح ثبوت ہے۔
ان تربیتی مراکز کے قیام سے مرہٹواڑہ کے 21,000 نوجوانوں کو صنعتوں کی جدید ضروریات، خاص طور پر انڈسٹری 4.0 کے تحت مہارتیں حاصل کرنے کا سنہری موقع ملے گا۔ تربیتی پروگرامز میں مصنوعی ذہانت (AI)، جدید مشینی ٹیکنالوجی، صنعتی انجینئرنگ، اور خود روزگار پر مبنی ہنر مندی شامل ہوگی، جس سے نہ صرف نوجوانوں کو روزگار کے بہتر مواقع میسر آئیں گے بلکہ خطے میں اسٹارٹ اپ کلچر کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔
اجیت پوار نے 23 اپریل 2025 کو بید، ناندیڑ اور سنبھاجی نگر کے دورے کے دوران ان مراکز کے قیام کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد انہوں نے 25 مارچ کو ممبئی پہنچ کر ٹاٹا ٹیکنالوجی کو باضابطہ طور پر خط لکھ کر اشتراک کی درخواست کی۔ کمپنی نے اجیت پوار کے وژن اور سنجیدہ رویے کو مدنظر رکھتے ہوئے محض ڈیڑھ مہینے میں تینوں اضلاع میں مراکز کے قیام کی منظوری دے دی۔
ہر مرکز کی مجموعی لاگت ₹191 کروڑ ہوگی، جس میں سے ₹162.62 کروڑ ٹاٹا ٹیکنالوجی برداشت کرے گی جبکہ باقی رقم مہاراشٹر حکومت اور متعلقہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے فراہم کی جائے گی۔ ہر مرکز سالانہ 7,000 نوجوانوں کو تربیت دے گا، اور ابتدائی تین سالوں تک تمام تربیتی اخراجات ٹاٹا ٹیکنالوجی برداشت کرے گی۔ بعد ازاں اخراجات کا 50 فیصد حصہ کمپنی اور 50 فیصد حصہ ضلع انتظامیہ اٹھائے گی۔
یہ اقدام مراٹھواڑہ کے تعلیمی و صنعتی افق پر ایک نئے دور کا آغاز ثابت ہوگا۔ اجیت پوار کی تیز رفتار اور فیصلہ کن قیادت کو خطے کے عوام، ماہرین تعلیم اور صنعتی حلقوں کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔ اس پہل سے نہ صرف ہنر مند انسانی وسائل کی دستیابی میں اضافہ ہوگا بلکہ مرہٹواڑہ کو صنعتی ترقی کی دوڑ میں نمایاں مقام حاصل کرنے کا موقع بھی ملے گا۔
’کھیلو انڈیا یوتھ گیمز‘ میں مہاراشٹر کی شاندار کامیابی، 58 طلائی تمغوں سمیت کل 158 تمغے
نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کی جانب سے نوجوان ٹیم کو مبارکباد، مسلسل تیسری بار چمپئن بننے پر اجیت پوار نے ٹیم کو سراہا، ریاست کے کھیل مستقبل کو قرار دیا روشن
ممبئی: مہاراشٹر نے کھیلو انڈیا یوتھ گیمز میں ایک بار پھر شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 58 طلائی، 47 نقرئی اور 53 کانسی کے تمغے جیت کر کل 158 تمغوں کے ساتھ لگاتار تیسری مرتبہ قومی سطح پر اول مقام حاصل کیا ہے۔ اس تاریخی کامیابی پر نائب وزیر اعلیٰ اور مہاراشٹر اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر اجیت پوار نے نوجوان کھلاڑیوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ کارکردگی نہ صرف ریاست کے کھیلوں کے شعبے میں مضبوط بنیاد رکھتی ہے بلکہ آنے والے وقت میں مہاراشٹر کو کھیلوں کی ایک بڑی طاقت بنانے کا اشارہ بھی ہے۔ اجیت پوار نے تمام تمغہ جیتنے والے کھلاڑیوں کے بہتر مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ان پر مکمل اعتماد ظاہر کیا کہ وہ بین الاقوامی سطح پر بھی ریاست اور ملک کا نام روشن کریں گے۔
بہار میں منعقدہ ان کھیلوں میں مہاراشٹر کے کھلاڑیوں نے مجموعی طور پر 9 نئے قومی ریکارڈ بھی قائم کیے، جو ریاست کی تربیتی صلاحیت اور کھلاڑیوں کی لگن کا ثبوت ہیں۔ اجیت پوار کے مطابق، 27 میں سے 22 کھیلوں میں مہاراشٹر نے تمغے جیتے، جو ایک مثالی کارنامہ ہے۔
سب سے زیادہ 10 طلائی تمغے ایتھلیٹکس میں حاصل کیے گئے، جب کہ تیراکی میں 7 طلائی سمیت کل 29 تمغے جیتے گئے۔ اس کے علاوہ جمناسٹکس اور نشان بازی (شوٹنگ) میں 6-6، ویٹ لفٹنگ میں 5، نیز کُشتی، سائیکلنگ اور دیگر کھیلوں میں بھی نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئیں۔
اجیت پوار نے کہا کہ ان نوجوان کھلاڑیوں کی محنت، عزم اور جوش سے متاثر ہو کر ریاست کے مزید نوجوان کھیلوں کی طرف راغب ہوں گے۔ اس کامیابی سے ریاست کی کھیل ثقافت کو نہ صرف نئی توانائی ملے گی بلکہ مہاراشٹر کو ایک صحت مند اور طاقتور ریاست بنانے کے ہدف میں بھی مدد ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت مہاراشٹر کھلاڑیوں کی ہر ممکن مدد کے لیے پرعزم ہے، اور آئندہ بھی کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے، تربیت، اور مواقع میں مزید بہتری کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں