NCP Urdu News 14 February 23

دیوندرفڈنویس کی ’گوگلی‘ دراصل ’نوبال‘ ہے: مہیش تپاسے

ممبئی: نائب وزیراعلیٰ دیوندرفڈنویس کو این سی پی نے خارج کردیا ہے کہ صبح حلف بردای شردپوار کی منظوری سے ہوئی تھی۔ این سی پی نے ریاستی چیف ترجمان مہیش تپاسے کہا ہے کہ نائب وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے صبح کی اپنی حلف برداری کے بارے میں جو دعوے کیے ہیں اس کی کوئی صداقت نہیں ہے۔ فڈنویس نے اپنے طور پر ’گوگلی’ڈالنے کی کوشش کی لیکن ’وہ نوبال‘ ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ نائب وزیراعلیٰ دیویندر فڈنویس نے یہ کہہ کر ایک نیا تنازعہ کھڑا کر دیا ہے کہ 2019میں ہوئی حلف برداری کی شرد پوار کی منظوری سے ہوئی تھی۔ مہیش تپاسے نے کہا کہ دیویندر فڈنویس کے اس دعوے میں کوئی سچائی نہیں ہے۔ انہوں نے اپنی سمجھ سے مہاوکاس اگھاڑی کے درمیان تنازعہ پیدا کرنے کی کوشش کی لیکن اس واقعے کی سچائی سے کانگریس، این سی پی وشیوسینا سمیت پوری ریاست کی عوام واقف ہے۔ تپاسے نے کہا کہ فڈنویس صاحب کو اپنی حکومت کے بارے میں سوچنا چاہئے جس کی آئینی حیثیت کا تعین ہونا ابھی باقی ہے۔ سپریم کورٹ میں اس کی سماعت ہوگی۔ اس کے علاوہ حقِ معلومات کے تحت یہ بات بھی سامنے آنے سے کہ گورنر نے حکومت سازی کے لیے انہیں مدعو نہیں کیا تھا، موجودہ حکومت کے پیروں کے نیچے زمین کھسک گئی ہے۔اس لیے اب نیا تنازعہ پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading