این سی پی کی جانب سے راجیہ سبھا کے لیے سنیترا اجیت پوار کو امیدواری، پرچۂ نامزدگی داخل

ممبئی: این سی پی کے ریاستی صدر ایم پی سنیل تٹکرے نے این سی پی کی جانب سے راجیہ سبھا کے لیے سنیترا اجیت پوار کی امیدواری کا اعلان کیا ہے۔ سنیترا اجیت پوار نے پرچۂ نامزدگی بھی داخل کر دی ہے۔ این سی پی نے سنیترا پوار کو پرفل پٹیل کی خالی ہونے والی سیٹ پر امیدواری دی ہے۔

سنیل تٹکرے نے کہا کہ پارٹی کی پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ بدھ کی رات ہوئی تھی، جس میں سنیترا اجیت پوار کے نام پر اتفاق رائے ہوا تھا۔ سنیل تٹکرے نے یہ بھی واضح کیا کہ سنیترا پوار کی امیدواری کے فیصلے سے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے اور نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کو مطلع کر دیا گیا ہے۔ تٹکرے نے کہا کہ یہ فیصلہ پارٹی کے مفادات اور مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ پارٹی اور مہایوتی میں کوئی ناراضگی نہیں ہے۔

سنیترا اجیت پوار کا راجیہ سبھا کے لیے پرچۂ نامزدگی داخل کرنے کے وقت این سی پی کے قومی صدر اجیت پوار، قومی ورکنگ صدر پرفل پٹیل، ریاستی صدر ایم پی سنیل تٹکرے، سینئر لیڈر اور وزیر چھگن بھجبل، اسمبلی کے نائب اسپیکر نرہری جھیروال، کوآپریٹیو وزیر دلیپ ولسے پاٹل، وزیر کھیل سنجے بنسوڑے، ریلیف اور بازآبادکاری کے وزیر انیل پاٹل، فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے وزیر دھرم راؤ بابا آترام، وزیر زراعت دھننجے منڈے، خواتین و اطفال کی کی وزیر ادیتی تٹکرے، ریاستی نائب صدر پرمود ہندو راؤ، ریاستی نائب صدر سنجے کھوڈکے، ریاستی شعبہ خواتین کی صدر روپالی چاکنکر اور ریاستی یوتھ ونگ کے صدر سورج چوہان وغیرہ موجود تھے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading