پارٹی کے قومی صدر اجیت پوار اور ریاستی صدر سنیل تٹکرے نے سونپی بڑی ذمہ داری
ممبئی: آنے والے ممبئی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کے پیش نظر نیشنلسٹ کانگریس نے سابق وزیر اور سینئر لیڈر نواب ملک کو ممبئی انتخابی انتظامیہ کمیٹی کی صدارت کی ذمہ داری سونپ دی ہے۔ اس بات کی اطلاع نیشنلسٹ کانگریس کے ریاستی صدر اور رکن پارلیمنٹ سنیل تٹکرے نے دی۔
نیشنلسٹ کانگریس کے قد آور لیڈر کی شناخت رکھنے والے اور ممبئی این سی پی کے سابق صدر رہ چکے نواب ملک کو یہ اہم ذمہ داری پارٹی کے قومی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ اجیت دادا پوار اور ریاستی صدر و رکن پارلیمنٹ سنیل تٹکرے نے سونپی ہے۔ ممبئی انتخابی انتظامیہ کمیٹی میں نواب ملک کی صدارت میں ممبئی کے کارگزار صدر شیوا جی راؤ نلاوڈے، ممبئی کے کارگزار صدر سدھارتھ کامبلے، رکن اسمبلی ثنا ملک-شیخ، سابق رکن اسمبلی ذیشان صدیقی، ریاستی جنرل سیکریٹری سنتوش دھوالی، ریاستی نائب صدر بھاسکر وچارے، ریاستی ترجمان سنجے تٹکرے، راجو گھوگے شامل ہیں، جبکہ مدعو ارکان میں جنوبی ضلع کے صدر مہندر پانسارے، شمال-مغربی ممبئی ضلع کے صدر اجے وچارے، شمال-مرکزی ممبئی ضلع کے صدر ارشد امیر، شمالی ممبئی ضلع کے صدر اندرپال سنگھ، شمال مشرقی ممبئی ضلع کے صدر سریش بھالےراؤ سمیت دیگر عہدیداران کا بھی شامل ہے۔
گنیش اُتسو سے قبل کوکن کے باشندوں کے لیے خوشخبری، ممبئی–گوا قومی شاہراہ پر فوری کارروائی کے احکامات
کولہاڈ–مانگاواں بائی پاس کے لیے 21 کروڑ 90 لاکھ روپے کی منظوری، گڑھوں کی شکایت پر فوری کارروائی ہوگی
محکمہ تعمیراتِ عامہ کے وزیر کی صدارت میں نگرانی کمیٹی، نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار اور رکن پارلیمنٹ سنیل تٹکرے کی کامیاب میٹنگ
ممبئی: گنیش اُتسو کے موقع پر ہر سال کوکن جانے والے لاکھوں عقیدت مندوں کے سفر کو آسان بنانے کے لیے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے آج ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ممبئی–گوا قومی شاہراہ پر پیش آ رہی مشکلات کے حل کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔ اس موقع پر کولہاڈ سے مانگاواں کے درمیان تمام بائی پاس کاموں کے لیے 21 کروڑ 90 لاکھ روپے کی منظوری دی گئی۔
یہ اجلاس سہیا دَری گیسٹ ہاؤس میں نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کی صدارت اور رکن پارلیمنٹ سنیل تٹکرے کی پہل پر منعقد ہوا۔ اس میں ریاستی اور علاقائی سطح کے تمام متعلقہ افسران اور عوامی احتجاج کمیٹی کے عہدیداران شریک تھے۔ کوکن میں گنیش اُتسو 27 اگست سے شروع ہو رہا ہے، جس کے پیش نظر لاکھوں کی تعداد میں کوکن کے باشندے اپنے آبائی علاقوں کا رخ کرتے ہیں۔ اس پس منظر میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر اور رائےگڑھ لوک سبھا حلقے کے رکن پارلیمنٹ سنیل تٹکرے نے ممبئی–گوا شاہراہ کی مرمت اور ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔
رکن پارلیمنٹ تٹکرے نے یہ بھی بتایا کہ 10 اگست کو ممبئی–گوا شاہراہ عوامی احتجاج کمیٹی نے پنویل کے پلسپے پھاٹا پر احتجاج کا آغاز کیا۔ کمیٹی کے عہدیداران نے رکن پارلیمنٹ تٹکرے کے موقف کی تائید کرتے ہوئے کئی مطالبات پیش کیے۔ اس پر نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے حکمتِ عملی کے تحت فیصلہ کرتے ہوئے کولہاڈ سے مانگاواں کے درمیان نامکمل سرنگوں کے باعث پیدا ہونے والے ٹریفک جام کو ختم کرنے کے لیے 21 کروڑ 90 لاکھ روپے کی منظوری دی اور ان کاموں کو فوراً مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی۔
انہوں نے محکمہ تعمیراتِ عامہ کے وزیر کی صدارت میں ایک کمیٹی قائم کر کے ان کاموں کی نگرانی کرنے کے احکامات دیے۔ ساتھ ہی شاہراہ پر جہاں کہیں بھی گڑھے موجود ہیں، ان کی شکایت درج کرنے کے لیے ایک ہیلپ لائن شروع کرنے اور شکایت موصول ہونے کے 24 گھنٹوں کے اندر کارروائی کرنے کی بھی ہدایت دی۔ اجلاس کے بعد عوامی احتجاج کمیٹی کے عہدیداران نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے احتجاج ختم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر محکمہ تعمیراتِ عامہ کے وزیر شیوندر سنگھ راجے بھوسلے اور وزیر برائے خواتین و طفل ترقی ادیتی تٹکرے بھی موجود تھیں۔
NCP Urdu News 13 August 25.docx
