NCP Urdu News 11 May 22

یوگی راج میں دلت غیرمحفوظ، مظفرنگر میں مارپیٹ

کیا یہی ہے سب کا ساتھ سب کا وکاس ہے؟ : مہیش تپاسے

ممبئی : بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعدسے ملک میں دلتوں پر مظالم میں اضافہ ہوا ہے۔ کیا یہی سب کا ساتھ اور سب کا وکاس ہے؟ یہ سوال این سی پی کے ریاستی چیف ترجمان مہیش تپاسے نے کیا ہے۔

اتر پردیش کےمظفر نگر ضلع کے پوٹی گاوٴں میں دلتوں کو کھیت میں جانے پر جوتوں سے مارنے اور پانچ ہزار روپئے کے جرمانہ نیز دوبارہ ایسی حرکت کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکی دینے کا شرمناک واقعہ سامنے آیا ہے۔

مہیش تپاسے نے کہا کہ بی جے پی کے اقتداروالی ریاستوں میں دلت محفوظ نہیں ہیں، اس لئے ہمارا مطالبہ ہے کہ وزیراعظم مودی ملک کے دلتوں کے تحفظ پر خصوصی توجہ دیں۔ تپاسے نے کہا کہ اس طرح کے واقعات کو روکنے کے لیے ملک بھر میں گرام سبھا منعقد کرکے پسماندہ طبقات کے دیگر برادریوں کے تئیں حساس بنانے کی کوشش کی جانی چاہیے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading