NCP-SP Urdu News 30 May 24

مزدور کی موت کے ذمہ دار ڈویلپر کو گرفتاری کیوں نہیں؟: ودھیا چوہان

ممبئی: 24 مئی کو بی جے پی کے ایک ایم ایل اے کے تعمیراتی سائٹ پر دو مزدوروں کی موت ہو گئی جبکہ گھاٹ کوپر میں ہورڈنگ حادثہ، پونے میں کار حادثہ اور ڈومبیولی میں بوائلر حادثہ تو ابھی تازہ ہے۔ اس معاملے میں پولیس کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی ہے۔ این سی پی شرد چندر پوار پارٹی کی ترجمان ودھیا چوہان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ وزیر داخلہ کے قریبی ایم ایل اے ہونے کی وجہ سے کارروائی کرنے میں ٹال مٹول کیا جا رہا ہے۔

ودھیا چوہان نے کہا کہ گھاٹ کوپر میں ہورڈنگ حادثہ، پونے میں کار حادثہ، ڈومبیولی میں بوائلر حادثہ تو ابھی تازہ ہے لیکن فروری 2023 میں تعمیراتی سائیٹ پر لوہے کا اینگل گرنے سے 2 بچے ہلاک ہوگئے تھے اور اب 24 مئی ایک 22 سالہ مزدور کی موت ہوگئی۔ ودھیا چوہان نے کہا کہ بی جے پی ایم ایل اے کے تعمیراتی سائیٹ پرہونے والی ان اموات پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ وزیر داخلہ اس ایم ایل اے کے حمایتی ہیں۔ اس لیے پولیس پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے اور ان اموات کے ذمہ داروں کی حمایت کی جا رہی ہے۔

ودیا تائی چوہان نے کہا کہ سپروائزر کے خلاف 304A کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ جبکہ یہ ایک سنگین جرم ہے۔ ودھیا چوہان نے مطالبہ کیا کہ بی جے پی کے بلڈر ایم ایل اے نریندر مہتا اور اس کے ٹھیکیدار کے خلاف مقدمہ درج کرکے اگرفتار کیا جائے۔ ودھیا چوہان نے کہا کہ میرا بھائندر میں بہت زیادہ تعمیرات ہو رہی ہیں۔ سائٹ پر ہزاروں کارکن کام کر رہے ہیں۔ تھانے میں محکمہ لیبر کے افسر کو جائے وقوعہ کا دورہ کرکے مزدوروں کے لیے حفاظتی اقدامات کا جائزہ لینا چاہیے لیکن ایسا نہیں کیا جاتا اور غریب مزدوروں کی موت کو دبا دیا جاتا ہے۔

ودھیا چوہان نے مزید کہا کہ لاپرواہی کی وجہ سے اور کتنے لوگ ہلاک ہوں گے؟ چونکہ متاثرہ ایم ایل اے کا تعلق حکمراں بی جے پی سے ہے اس لیے وزیر داخلہ اسے کھلے عام بچا رہے ہیں۔ ڈویلپرز کی لاپرواہی کی وجہ سے کئی بار تعمیراتی سائیٹ پر مزدور ہلاک ہو جاتے ہیں۔ بی جے پی کے ایم ایل اے اور بلڈر نریندر مہتا اور ان کے خاندان کی سیون الیون کنسٹرکشن کمپنی میرا بھیندر میں اپنا گھر فیز III کی تعمیر کر رہی ہے۔ ٹھیکیدار مہندر کوٹھاری کو ملزم کے طور پر گرفتار نہیں کیا جاتا لیکن پولیس سب کچھ دباتی نظر آتی ہے۔ جبکہ دوسری جانب نائب وزیر اعلیٰ و وزیر داخلہ دیویندر فڑنویس اس بلڈر سے ملاقاتیں کرتے ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading