بابری مسجد انہدام معاملے میں عدالت کا فیصلہ توقع کے عین مطابق، ہمیں اس پر کوئی حیرت نہیں: نواب ملک

1

ممبئی: بابری مسجد انہدام معاملے میں عدالت نے آج جوفیصلہ دیا ہے وہ متوقع ہی تھا اس لیے ہمیں اس فیصلے پر کوئی حیرت نہیں ہے۔ راشٹروادی کانگریس پارٹی کے قومی ترجمان وممبئی صدر نواب ملک نے آج یہاں سی بی آئی کی خصوصی عدالت کے فیصلے پر ان الفاظ میں اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ثبوتوں کی کمی کی بنیاد پر عدالت نے ملزمین کو رہا کردیا ہے، لیکن اگر آپ یوٹیوب پرچلے جائیں تو دنیا بھرکی ویڈیوز موجود ہیں۔ ۶دسمبر سے قبل ملک بھر میں ہونے والے پروگرام ہیں۔ انہیں بنیادوں پر مقدمہ تیار کیا گیا تھا۔ بالآخر یہ عدالت کا فیصلہ ہے، ہم اس کا احترام کرتے ہیں، لیکن اسی کے ساتھ یہ بھی کہنا چاہیں گے کہ عدالت کے اس فیصلے سے ہمیں کوئی حیرت نہیں ہوئی کیونکہ عدالت سے اسی فیصلے کی توقع تھی۔