Nasim Khan Photo caption
کوکن میں آئے ہلاکت خیزسیلاب سے متاثرہونے والوں کی مدد کے لئے سابق وزیر اورریاستی کانگریس کے کارگزارصد محمدعارف(نسیم) خان نے چاندیولی حلقہ اسمبلی سے ضروریاتِ زندگی پر مشتمل اشیاء سے بھرے دوٹرک روانہ کئے ہیں۔ امدادی سازوسامان سے بھرے یہ ٹرک روانہ کرتے ہوئے محمد عارف نسیم خان کے علاوہ ممبئی کانگریس کے جنرل سکریٹری پربھاکر جاوکر، کارگزار ممبر رئیس لشکریہ، بھرت سنگھ، گنیش چوہان، پرہلاد شیٹی، انل چورسیا، سابق میونسپل کونسلر شردپوار، بلاک صدر نتن پوار، اشوک پول، منوج تیواری، سویتاپوار، رادھیکا پوار، جیوتی ہنبیر، لیلا مئیکر، سجاتا وہال، کویتا ناگنورکر وغیرہ نیز کانگیر کے دیگرعہدیداران موجود تھے۔