ملائم سنگھ یادو کو پدم وبھوشن دیئے جانے کا نسیم خان نے استقبال کیا
ممبئی: مہاراشٹر کے سابق وزیر وریاستی کانگریس کے کارگزارصدر محمد عارف (نسیم)خان نے ملائم سنگھ یادو کوپدم وبھوشن ایوارڈ دیئے جانے کا استقبال کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ میں نے گزشتہ سال 25؍اکتوبر کو صدرجمہوریہ اوروزیراعظم نریندرمودی کو خط لکھ کر آنجہانی ملائم سنگھ یادو کی ملک کی خدمات کے پیشِ نظر بھارت رتن کے اعزازسے نوازے جانے کا مطالبہ کیا تھا۔
نسیم خان نے صدرجمہوریہ ووزیراعظم کو لکھے اپنے خط میں کہا تھا کہ ملائم سنگھ یادو تقریباً ۶دہائیوں تک ملک کی سیاست کے افق پر چھائے رہے۔ ۸ بار ممبراسمبلی، ۷بار ممبرپارلیمنٹ، ۳بار اترپردیش کے وزیراعلی اور ۱؍بار ملک کے وزیردفاع کے رہنے والے ملائم سنگھ یادو کے انتقال سے پورے ملک کو گہرا صدمہ ہوا۔ میرا صدرجمہوریہ وزیراعظم سے درخواست ہے کہ ان کے کروڑو چاہنے والوں کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے بلاتاخیر انہیں ’بھارت رتن‘ کے اعزاز سے نواز اجائے۔ غریبوں وپچھڑوں کے لیڈر کو حقیقی معنوں میں یہی بہتر خراجِ عقیدت ہوگا۔ نسیم خان نے مزید کہا تھا کہ نیتاجی نے اپنی پوری زندگی سماجی مساوات وانصاف کے لیے جدوجہد کی اور اپنا سب کچھ ملک کے نام پر وقف کردیا۔ انہوں نے کبھی اپنی زمین نہیں چھوڑی اورپوری زندگی غریبوں کی فلاح وبہبود کی سیاست کرتے رہے۔
نسیم خان نے کہا ہے کہ بھارت سرکار کے ذریعے نیتاجی ملائم سنگھ یادو کو دیئے جانے والے پدم وبھوشن اعزاز کے ساتھ ہی ملک کے تئیں ان کی خدمات کو دھیان میں رکھتے ہوئے انہیں مستقبل میں بھارت رتن اعزاز سے نوازنے پر بھی بھارت سرکار کوغور کرنا چاہئے۔
Mohd. Arif (Naseem ) Khan Letter 27.01.2023.pdf