پٹرول وڈیژل کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف کانگریس کا احتجاج

ممبئی: مرکزی حکومت کی جانب سے پٹرول وڈیژل کی قیمتوں میں متواترکئے جانے والے ظالمانہ اضافے کے خلاف ممبئی کانگریس وشمال وسط ممبئی ضلع کانگریس کمیٹی کی جانب سے آج دوپہر 12؍بجے انڈین آئل پٹرول پمپ، ایئرپورٹ روڈ میٹرو اسٹیشن کے نیچے اندھیری مشرق میں مظاہرہ کیا گیا۔ اس مظاہرے میں ممبئی کانگریس کے صدر بھائی جگتاپ، مہاراشٹر کانگریس کے کارگزار صدر وسابق وزیر محمد عارف (نسیم) خان، سابق وزیر سریش شیٹی، شمال وسط ممبئی ضلع کانگریس کے صدر جگدیش امین، ممبئی پردیش کے نائب صدر شریف خان، ممبئی کانگریس کے جنرل سکریٹری پربھاکر جاوکر، بالاسرودے، شمال وسط ممبئی یوتھ کانگریس کے ضلع صدر فہیم شیخ، میونسپل کونسلر وینی ڈیسوزا سمیت ضلع وتعلقہ کے تمام کانگریسی عہدیداران وبڑی تعداد میں کارکنان موجود تھے۔