ناندیڑ: ایس آر پی ایف کی گاڑی پلٹنے سے 14 جوان زخمی

ناندیڑ:22 مئی (ورق تازہ نیوز) مہاراشٹر ریاست ریزرو پولس فورس (ایس آر پی ایف) کے جوانوں کو لے جارہی گاڑی کے اردھاپور تحصیل کے بارڈ کے نزدیک آج بدھ کو پلٹ جانے سے 14 جوان زخمی ہوگئے۔پولس ذرائع کے مطابق دیو راو آرکر نامی جوان سنگین طور سے زخمی ہوگئے۔ سبھی زخمیوں کو بارڈ کے پرائمری صحت مرکز میں بھرتی کرایا گیا ہے۔پولس نے بتایا کہ ایس آر پی ایف کے جوان گڈچرولی میں انتخابی ڈیوٹی کے لئے جارہے تھے۔

سڑک پر مرمت کا کام چل رہا تھا اور سامنے سے آرہی گاڑی سے ٹکر سے بچانے کے دوران گاڑی ڈرائیور سے بے قابوہوگئی جس کے بعد گاڑی پھسل کر پلٹ گئی۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading