20اکتوبر کو ناندیڑ میں ہمہ مذہبی کنونشن

آل انڈیا امام آرگنائزیشن کے چیف امام ڈاکٹر عمیر احمدالیاسی کی شرکت

ناندیڑ:17اکتوبر (نعیم خان ) شہر کے شنکر راو¿ چوہان سبھاگرہ میں 20اکتوبر بروز ہفتہ صبح دس تا دوپہرایک بجے تک ہمہ مذہبی کنونشن رکھاگیا ہے جس میں تمام مذاہب کی اہم مذہبی شخصیات کومدعو کیاگیا ہے ۔ آل انڈیا امام آرگنائزیشن کے چیف امام ڈاکٹرعمیراحمدالیاسی بھی شرکت کررہے ہیں ۔ا سکے علاوہ ہندو ‘ سکھ ‘ عیسائی ‘جین سماج کی مذہبی شخصیات کو بھی مدعو کیاگیا ہے ۔ جبکہ دیگر مہمانان میں سابقہ وزیراعلیٰ اشوک راو¿ چوہان (ایم پی) ‘ ڈی پی ساونت ( ایم ایل اے )‘ ہیمنت پاٹل (ایم ایل اے)‘ناندیڑ ریجن کے آئی جی فتح سنہہ پاٹل ‘ ضلع ایس پی سنجے جادھو ‘ ضلع کلکٹر ارون ڈونگرے بھی شرکت کررہے ہیں ۔اس کنونشن کا اہم مقصدامن ‘انسانیت کاپیغام دینا ہے ۔ پروگرام کے آرگنائزر شیلیش کیدار ‘ نعیم خان(ایڈیٹر ناندیڑ ٹوڈے ) ‘ حاجی سلیم سوداگر‘ حبیب پٹیل(سوشل ورکر) ‘وسیم بابو سیٹھ ‘ اقبال علی ‘ دشینت سوناڑے(کارپوریٹر) ‘ اظہرانعامدار‘ سوپنل گنڈاوار ‘آصف خان نے تمام مذاہب کے افراد سے کنونشن میںشرکت کی اپیل کی ہے۔

Leave a comment