ناندیڑ:گرمی کے تعلق سے محکمہ موسمیات کی اہم اطلاع

ناندیڑ:25 مئی۔(ورق تازہ نیوز)مراٹھواڑہ اور ودربھ میں گزشتہ ایک ہفتے سے گرمی کی شدید لہر چل رہی ہے ۔عموماًمئی کے آخری ہفتے میں گرمی کی شدت میں کمی آتی ہے لیکن اس مرتبہ مئی کے آخری ہفتے تک گرمی کی شدید لہر چل رہی ہے اور گزشتہ ہفتے سے درجہ حرارت 44 تا45 ڈگری سیلسئیس کے درمیان رےکارڈ ہو رہا ہے۔ 19 مئی سے ناندیڑ شہر کے علاوہ مراٹھواڑہ اور ودربھ میں گرمی کی شدید کی لہر چل رہیہے ۔ اپریل کے آخری ہفتے میں درجہ حرارت44تا45 ڈگری سیلسئیس تک پہنچ گیا تھا لیکن اس کے بعد گرمی کی شدت میں کمی آئی تھی لیکن اس ماہ کے آخری ہفتہ سے اچانک گرمی کی لہر شروع ہوگئی ۔ آج بروز ہفتہ کوناندیڑ کا درجہ حرارت 44 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ کہ کل بروز اتوار کو درجہ حرارت میں مزید اضافہ کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔ اس طرح ناندیڑمیں 28 مئی تک گرمی کی شدید لہر بر قرار رہے گی گی ۔اس طرح کی اطلاع پونہ محکمہ موسمیات نے دی ہے۔ س لیے ناندیڑکے عوام کو مزید تین دنوں تک گرمی کی شدید لہر کا سامنا کرنا ہوگا ۔ مانسون انڈومان نکوبار میں تاخیر سے داخل ہوا۔لیکن حالات سازگار نہیں ہونے سے مانسون آگے نہیںبڑھ سکا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading