لندن میں حیدرآبادکے مسلم نوجوان کا قتل

حیدرآباد:10مئی ( ایجنسیز)لندن میں ایک حیدرآبادی کو چاقو گھونپ کر ہلاک کرنے کی واردات پیش آئی۔ شہر کے نورخان بازار علاقہ سے تعلق رکھنے والے محمد ندیم الدین، ٹیسکو سوپرمارکٹ کے ایک مال میں کام کررہے تھے اور وہ لندن میں گزشتہ چھ سال سے مقیم تھے۔ان کی بیوی ایک ماہ پہلے لندن آئی تھی۔یہاں موصولہ اطلاعات کے مطابق ندیم کو چاقو گھونپ کر ہلاک کردیاگیا۔بتایاجاتا ہے کہ حملہ آور کا تعلق ایشیا سے ہے اور وہ اسی سپرمارکٹ میں کام کرتا ہے۔یہ واقعہ اس وقت منظر عام پرآیا جب ندیم کے بدھ کو کام کرنے کے بعد گھر نہ پہنچنے پراس کے ارکان خاندان نے سوپر مارکٹ کے انتظامیہ کو فون کیا۔مارکٹ کے منیجر نے عمارت کی سیکوریٹی دیکھی اور اس کو پتہ چلا کہ کار پارکنگ کے علاقہ میں ندیم کو ہلاک کیاگیا ہے۔

پولیس نے حملہ آور کی شناخت کرکے اسے گرفتارکرلیاہے۔ تاہم اب تک اس کا نام منظرعام پرنہیں لایاگیاہے۔لندن پولیس نے اس واقعہ کی تصدیق کردی ہے۔ندیم، برطانیہ کی شہریت کا انتظارکررہے تھے کیونکہ اس کا کام تقریبا مکمل ہوگیاتھا۔محمد ندیم الدین کے اہل خانہ لندن جاناچاہتےہیں۔ اس سلسلہ میں جب نیوز18اردوڈاٹ کام نے ندیم الدین کے والد محمد حمید الدین سے ربط کیاتو انہوں نے بتایاکہ ایڈوکیٹ فہیم قریشی کی مدد سے انہوں نے مرکزی وزیرخارجہ سشما سوراج کو ای میل روانہ کیاہے۔ محمد حمید الدین نے بتایا محمد ندیم الدین کی اہلیہ 25 دن پہلے ہی لندن روانہ ہوئی تھیں اور وہ حاملہ ہے اسی لیے ہمارے ارکان خاندان لندن جاناچاہتے ہیں۔ لیکن اس سلسلہ میں مرکزی وزارت خارجہ اب تک کوئی جواب نہیں دیاہے۔ ہمیں امید ہے کہ وہ جلدہی اقدامات کرکے ہمیں لندن روانہ کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ محمد ندیم الدین کی تدفین لندن میں کی جائیگی۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading