MRCC Urdu News 15 April 24

کولی برادری کی بستی میں منھ پر رومال رکھ کر گھومنے والے پیوش گوئل اس سماج کے مسائل بھلا کیا حل کریں گے: سریش چندر راج ہنس

ممبئی: بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر و مرکزی وزیر اور شمالی ممبئی لوک سبھا حلقہ سے بی جے پی کے امیدوار پیوش گوئل نے ایک بار پھر جھوپڑپٹیوں و کچی بستی میں رہنے والے غریب لوگوں کی توہین کی ہے۔ شمالی ممبئی کی جھوپڑپٹیوں میں رہنے والے لوگوں کو سالٹ پین کی زمینوں پر بھیج کر علاقے کو جھوپڑ پٹیوں سے پاک کیا جانے سے متعلق انہوں نے بیان دیا ہے۔ پیوش گوئل کو ممبئی کے کولی برادری کے لوگوں کی بستیوں سے گزرتے ہوئے اپنے منھ پر رومال رکھنا پڑتا ہے۔ مچھلی کی بو تک برداشت نہ کرنے والے پیوش گوئل بھلا کولی برادری کے لوگوں کے مسائل کیا حل کریں گے؟ بی جے پی لیڈر پیوش گوئیل پر یہ تنقید کانگریس کے ترجمان سریش چندر راج ہنس نے کی ہے۔

سریش راج ہنس نے کہا ہے کہ پیوش گوئل جھوپڑ پٹی میں رہنے والے غریبوں و کولی برادری کے لوگوں کی نمائندگی نہیں کر سکتے۔ آنے والے لوک سبھا الیکشن میں شمال ممبئی کی عوام پیوش گوئل کو سبق سکھائے بغیر نہیں رہے گی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading