MPCC Urdu News1. 5 Feb 21 (Thorat’s Thanks Massage)

مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر کے عہدے پر ناناپٹولے کی تقرری پر دلی مباکباد

انہیں کے ساتھ شیواجی راوٴ موگھے، بسوراج پاٹل، چندرکانت ہنڈورے، عارف نسیم خان، کنال پاٹل وپرینتی شندے کی تقرری پر بھی انہیں دلی مبارکباد

کانگریس کا نظریہ ایک تابندہ نظریہ ہے۔ ملک کے جمہوری اقدار کے تحفظ نیز ملک کے عوام کی ترقی وفلاح وبہبود کانگریس کی روایت رہی ہے۔ آج تک ہم نے نہایت ایمانداری کے ساتھ اس اقدار وروایت کی تحفظ کی ہے اور اسے مزید آگے بڑھایا ہے۔

۲۰۱۹کے انتخابات سے قبل مجھے صدارت کی ذمے داری سونپی گئی تھی، محترمہ سونیاگاندھی و محترم راہل گاندھی نے مجھ پر اعتماد کیا، انتہائی مشکل حالات میں بھی مہاراشٹر کے کانگریس کے لیڈران و کارکنان نہایت مضبوطی کے ساتھ میرے ساتھ کھڑے رہے۔ ہم نے متعصب و فرقہ پرست طاقتوں کے خلاف متحد ہوکر اور ایک ساتھ لڑائی لڑی۔ مہاراشٹر میں اقتدار میں آنے کے بعد سے آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے سامنے میں مسلسل یہ گزارش کرتا رہا کہ پارٹی کے ریاستی صدر کے عہدے کی ذمہ داری کسی نئے شخص کے سپرد کرنی چاہئے۔ آج یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔ پچھلے ڈیڑھ سال میں کانگریس کے کارکنوں نے مجھے غیرمعمولی محبت دی ہے۔ رات اور دن ایک کرتے ہوئے بیشمار عہدیداروں اکارکنوں نے میرا ساتھ جس کے لئے ان تمام کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ۔

میرے جاننے والے و نا جاننے والے خیرخواہوں و دوستوں کا بھی شکریہ، جنہوں نے ہر مشکل گھڑی میں میرا ساتھ دیا اور میرے ساتھ کھڑے رہے۔ ریاست میں پارٹی کے نئے سربراہ کانگریس کی سوچ اور تنظیم کو مستحکم کرنے کے لئے پورے وقت اور پوری رفتار سے کام کرتے رہیں گے۔ مجھے یقین ہے کہ حکومتی و تنظیمی دونوں سطحوں پر کانگریس عوام کی آواز بن کر کام کرے گی۔

بہت بہت شکریہ

آپ کا ہی

بالاصاحب تھورات

قانون ساز پارٹی لیڈر نیز محصول وزیر

Thorat Thanks.docx