اردھاپور میں مرزا اختر اللہ بیگ کے کھیت میں شارٹ سرکٹ.. تقریباً ڈھائی ایکر گنّے کی فصل ہوئی نظر آتش.. اردھاپور ( شیخ زبیر ) اردھاپور میں مرزا اختر اللہ بیگ سابقہ نآئب صدر بلدیہ نگر پنچایت اردھاپور کے کھیت میں آج اچانک آگ لگنے سے گنّے کی لاکھوں کی فصل نظر آتش ہوگئی ہے. یہ آگ 4 پائنٹ انسولیٹر کے بسٹ ہوجائے اور شارٹ سرکٹ سے وجود میں آئی ہے. اس حادثے کی وجہ سے تقریباً لاکھوں روپیوں کا گنا جو ڈھائی ایکر میں لگا یا ہوا تھا، جل کر خاک ہو گیا. مرزا اختر اللہ بیگ کے مطابق اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا کیونکہ آج بازار ہونے کی وجہ سے کھیت میں کام کرنے والے تمام کسان بازار میں ہفتہ واری خرید و فروخت کے لئے گئے تھے جس کی وجہ سے جانی نقصان ٹل گیا. اس سے قبل بھی اسی طرح کا حادثہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے وقوع پذیر ہوچکا ہے جس میں جانوروں کی جان خطرے میں پڑ گئی تھی لیکن عین وقت پر لوگوں نے جانوروں کی جان بچائی تھی. جائے حادثہ پر مرزا اختر اللہ بیگ کے علاوہ جائزہ لینے کے لئے ایم ایس ای بی کے عہدیدار انجینئر صاحب بھی موجود تھے. اس موقع پر مرزا اختر اللہ بیگ نے ایم ایس ای بی کے عہدیداروں سے اپیل کی ہے کہ ایسے حادثات مستقبل میں دوبارہ رونما نہ ہو اس کے لئے کوئی ٹھوس اقدامات اور تدبیر اختیار کی جائے تاکہ اس طرح کے مالی وجانی نقصان سے بچا جا سکے.
