MPCC Urdu News 8 Sep 23

چھٹے دن بھی کانگریس کے جن سنواد یاترا میں عوام کا زبردست اژدہام

نریندر مودی نے 9 سالوں میں ملک پر 100 لاکھ کروڑ روپے کے قرض کا پہاڑ کھڑا کر دیا: نانا پٹولے

ممبئی:آزادی کے بعد کانگریس کی حکومتوں نے ملک کو سوئی سے لے کر راکٹ تک ترقی دی۔چاند پر چندریان3روانہ کرنے والے اسرو کا قیام بھی کانگریس حکومت کے دوران ہی ہوا تھا۔ 2014میں بی جے پی حکومت برسرِ اقتدار آئی لیکن اس حکومت نے گزشتہ ۹سالوں میں ملک کو کچھ دینا تو دور جو پہلے سے ملک کے پاس تھا اسے بھی فروخت کردیا۔ بی جے پی حکومت نے تمام قومی بینک، ریلوے، ہوائی اڈے، انشورنشن کمپنیوں کوفروخت کردیا۔ آزادی کے بعد سے لے کر67سال تک تمام حکومتوں نے مل کر 55لاکھ کروڑ روپئے کا قرض لیا لیکن مودی حکومت نے گزشتہ ۹ سالوں میں تقریباً 100/لاکھ کروڑروپئے کاقرض لیا ہے۔ یہ باتیں مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ناناپٹولے نے کہی ہیں۔

کانگریس کے ریاستی صدر نانا پٹولے کی قیادت میں ضلع ناگپور کے کنہان میں آج جن سنواد پدیاترا نکالی گئی، اس پدیاترا میں سابق وزیر سنیل کیدار، سابق وزیر وضلع کانگریس کے صدر راجندر ملک، نائب صدر نانا گاونڈے،پارٹی کے دیگر عہدیداران وکارکنان کے علاوہ بڑی تعداد میں عام لوگ شریک ہوئے۔پارشیوانی میں ایک جلسہئ عام سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے ریاستی صدر نے کہا کہ ہماری یہ جنگ مرکز کی آمر حکومت کے خلاف ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ مرکزکی مودی حکومت نے مہنگائی میں اضافہ کیا، ادویات مہنگی کیں، زرعی سامان پر 18 فیصد جی ایس ٹی لگا کر کسانوں کو لوٹا۔ مودی جی ایس ٹی کے ذریعے کسانوں، مزدوروں، عام لوگوں سے پیسے لے کر اپنے دوستوں کی جیبیں بھر رہے ہیں۔ کروڑوں روپے کے قرضے معاف کردیئے گئے۔ ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے دیے گئے آئین کی وجہ سے نریندر مودی ملک کے وزیر اعظم بنے اور اقتدار میں آتے ہی انہوں نے آئین کو ہی ختم کرنا شروع کر دیا۔ ناناپٹولے نے کہا کہ جن سنواد یاترا کے دوران عوام کی باتیں سن کر یہ بات صاف ظاہر ہوجاتی ہے کہ لوگوں میں بی جے پی کی ریاستی ومرکزی حکومت کے خلاف زبردست ناراضگی ہے۔ عوام سے شروع ہونے والا یہ جن سنواد نہیں رکے گا، 12/ تاریخ تک یہ جن سنواد یاترا جاری رہے گا، اس کے بعد ایک اور یاترا کے ذریعے ہم آپ لوگوں سے ملنے اور آپ کی باتیں سننے آنے والے ہیں۔

حزب اختلاف لیڈروجے ودیٹی وار نے امراؤتی ضلع کے دریا پور میں جن سنواد یاترا میں حصہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے مقامی شہریوں سے بات چیت کرتے ہوئے مرکز کی مودی حکومت اور ریاست کی ٹرپل انجن حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے بارے میں انہیں جانکاری دی۔ سانگلی ضلع میں سابق وزیر ڈاکٹر وشواجیت کدم کی قیادت میں جن سنوواد یاترا نکالی گئی۔ اس موقع پرانہوں نے میرج تعلقہ کے ایرنڈولی میں ایک جلسہ عام سے خطاب کیا۔سماج کے تمام طبقات کی جانب سے جن سنواد یاترا کے چھٹے دن بھی زبردست تعاون دیکھنے کو ملا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading