MPCC Urdu News 7 Dec 21

گوپی کشن باجوریا کی کامیابی کے لیے کارکنان تن من دھن سے جٹ جائیں: ناناپٹولے

ممبئی:اکولہ، واشم،بلڈھانہ حلقہ انتخاب سے قانون سازکونسل کے لئے مہاراشٹر وکاس اگھاڑی کے امیدوار گوپی کشن باجوریاکو کامیاب کرانے کے لئے کانگریس کے لیڈران، عہدیداران وکارکنان تن من دھن سے جٹ جائیں۔ یہ اپیل آج یہاں مہاراشٹرپردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ناناپٹولے نے کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ قانون ساز کونسل کے لیے اکولہ، واشم، بلڈھانہ لوکل باڈی حلقہ انتخاب سے مہاوکاس اگھاڑی کے امیدوار گوپی کشن باجوریا کی جیت یقینی ہے۔اتحادی پارٹی کے طور پر کانگریس پارٹی ان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے۔ ناگپور قانون ساز کونسل کے انتخابات میں بھی مہاوکاس اگھاڑی کے امیدوار نے بھاری اکثریت سے جیت حاصل کی تھی، جس سے بی جے پی کا 55 سالہ قلعہ زمیں بوس ہوگیا تھا۔اکولہ، واشم،بلڈھانہ میں بھی باجوریا کی کامیابی کے لئے مہاوکاس اگھاڑی محنت کررہی ہے۔ اگھاڑی کے تمام لیڈران، عہدیداران وکارکنان کسی افواہ پر یقین کئے بغیر باجوریا کی کامیابی کے لئے تن من دھن سے جٹ جائیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading