راہل گاندھی کی مقبولیت سے خوفزدہ بی جے پی اب بدنام کرنے پر اترآئی ہے

بی جے پی کی اس طرح کی گھناؤنی حرکت کوکانگریس پارٹی قطعی برداشت نہیں کرے گی: نسیم خان

مہاتما گاندھی کو راون کے طور پر پیش کرنے والے ولن ذہنیت کے لوگ اب راہل گاندھی کو بدنام کرنے کی سازش کر رہے ہیں

بی جے پی کے راون رجحان کے خلاف ریاستی کانگریس کی ریاست گیر احتجاج

ممبئی:جہاں ایک طرف بی جے پی سماج کے اندر ہندو مسلم منافرت اور ذات پات کی تقسیم کا تنازعہ پیداکر ملک کو تقسیم کرنے کوشش کررہی ہے تو وہیں دوسری طرف کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی آئین، جمہوریت اور اتحاد و سالمیت کو برقرار رکھنے کے لیے جدوجہد کررہے ہیں۔ بھارت جوڑو یاترا کے ذریعے راہل گاندھی نے بی جے پی کی آمریت کے خلاف لوگوں میں بیداری اور اعتماد پیدا کیا ہے۔ مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر نانا پٹولے نے خبردار کیا ہے کہ اگر ہمارے لیڈر راہل گاندھی کا بال بھی بیکا ہوا تو ہم ایسا کرنے کی ہمت کرنے والوں کو سخت سبق سکھائی. گے۔

جمعہ کو کانگریس کی جانب سے بی جے پی کے راوان والے رجحانات کے خلاف ریاست گیر احتجاج کیا گیا۔ ممبئی میں چیمبور ریلوے اسٹیشن کے قریب ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر پارک میں کانگریس کے ریاستی صدر نانا پٹولے کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر سی ڈبلیو سی کے رکن اور سابق وزیر چندرکانت ہنڈورے، ریاستی ورکنگ صدر اور سابق وزیر نسیم خان، ریاستی ورکنگ صدر اور ایم ایل اے پرنیتی شندے، مہیلا کانگریس کی ریاستی صدر سندھیا سوالاکھے، ریاستی جنرل سکریٹری راجن بھوسلے اور کانگریس پارٹی کے عہدیداران وکارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے۔

اس موقع پر کانگریس کے ریاستی صدر نانا پٹولے نے کہا کہ 1945 میں بی جے پی اور سنگھ کے لوگوں نے مہاتما گاندھی کو مراٹھی اخبار ‘اگرانی’ میں راون کی صورت میں پیش کرکے انہیں بدنام کرنے کی کوشش کی تھی۔ اب ایک بار پھراسی رجحان دہراتے ہوئے ہمارے لیڈر راہل گاندھی کو راون کے طور پر پیش کرکے انہیں بدنام کرنے کی کوشش ہورہی ہے۔پٹولے نے کہا کہ جب بھی ملک کو کوئی بحران درپیش ہوتا ہے تو گاندھی ہی ملک کو بچانے کے لیے آگے آتے ہیں۔ مہاتما گاندھی جی نے اس ملک کو آزادی دلائی اور اسے ایک قوم کے طور پر ترقی یافتہ بنایا۔ راون کی طرح سوچنے والی بھارتیہ جنتا پارٹی اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ آج راہل گاندھی کی عوام میں مقبولیت بہت بڑھ گئی ہے۔ وہ عوام کا ہیروبن چکے ہیں۔ اب اس مقبولیت سے خوفزدہ ہو کر بی جے پی بدتمیزی کرنے پراترآئی۔ پٹولے نے کہا کہ بی جے پی نے راہل گاندھی کو جس طرح بدنام کرنی کو شش کی ہے اس نے کانگریس کارکنان اور عام لوگوں کو کافی ناراض کیا ہے۔ چونکہ ہم مہاتما گاندھی کے نظریات پر عمل کرتے ہیں اس لیے پرامن احتجاج کے ذریعے اپنی ناراضگی ظاہر کررہے ہیں۔لیکن اگر بی جے پی نے اسے مزید طول دیا تو اسے اس کا نتیجہ بھگتنا پڑے گا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ریاستی کارگزار صدر نسیم خان نے کہا کہ راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا سے لوگوں میں اعتماد پیدا ہوا ہے۔ بی جے پی ہر جگہ ہار رہی ہے۔ بی جے پی لیڈران اپنی ضمانت ضبط ہونے سے خوفزدہ ہیں۔ خوف زدہ بی جے پی اب راہل گاندھی کو بدنام کرنے کی کاشش کررہی ہے۔ بی جے پی اور سنگھ گاندھی خاندان کو مسلسل بدنام کر تے رہتے ہیں۔ ملک کے سابق وزرائے اعظم اندرا گاندھی اور راجیو گاندھی نے ملک کے اتحاد اور سالمیت کے لیے قربانیاں دیں۔ سب جانتے ہیں کہ اس ملک میں کون کون لوگ راون کی فطرت والے ہیں۔آمرانہ مزاج والے راون کی فطرت کے حاملین ملک کے اتحاد و سالمیت کو توڑناچاہتے ہیں۔ نسیم خان نے یہ بھی کہا کہ کانگریس پارٹی بی جے پی کی ناپاک سازش کی کھلے عام مذمت کر تی ہے۔ اگر بی جے پی اپنی حرکتوں سے باز نہیں آتی ہے تو کانگریس پارٹی اس طرح کے سلوک کو برداشت نہیں کرے گی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading