بڑھتی مہنگائی کے خلاف کانگریس کی پدیاترا

ممبئی: ممبئی میری کانگریس کے پروگرام کے تحت بڑھتی ہوئی منگائی کے خلاف ممبئی کانگریس کی جانب سے آج پرتکشا نگر وڈالا سے پدیاترا نکالی گئی جس کی شروعات آل انڈیا کانگریس کمیٹی مہاراشٹر کے نگراں ایس کے پاٹل نے چھترپتی شیواجی وڈاکٹرباباصاحب امبیڈکر کے مجسے پرگلہائے عقیدت پیش کرتے ہوئے کی۔ پدیاترا کے اس پروگرام میں ممبئی کانگریس کے صدر بھائی جگتاپ، مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے ایگزیکیٹیو صدر عارف نسیم خان، ممبئی کانگریس کے ایگزیکیٹیو صدر چرن سنگھ سپرا، سابق وزیر چندرکانت ہنڈورے، وزیرتعلیم ورشا گائیکواڑ، سابق ایم پی ایکناتھ گائیکواڑ، آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے سکریٹری بی ایم سندیپ، آشیش دووا، وامسی ریڈی، ایم ایل اے امین پٹیل نیز بی ایم سی کے حزبِ اختلاف لیڈر روی راجا، گنیش یادو، کچرو یادو، ببو خان وممبئی کانگریس کی خواتین ونگ کی صدر ڈاکٹر اجنتا یادو سمیت ہزاروں کی تعداد میں پارٹی کے کارکنان موجود وعہدیداران موجود تھے۔