MPCC Urdu News 31 March 24

مودی کی جملے بازی اور دھوکہ دہی اب نہیں چلے گی: نانا پٹولے

لوک سبھا انتخابات میں عوام ہی ڈکٹیٹر حکومت کو اقتدار سے بے دخل کرے گی

دیویندر فڑنویس منا بھائی ایم بی بی ایس فلم ضرور دیکھیں، میں تھیٹر بک کرتا ہوں

شولاپور کے سابق ایم ایل اے دلیپ مانے اور لاتور ضلع کے ونچیت کے صدر جگدیش مالی کی کانگریس میں شمولیت

ممبئی: ریاست میں مہاوکاس اگھاڑی کے لیے بہترین ماحول ہے اور پہلے مرحلے میں کانگریس اور مہاوکاس اگھاڑی کے امیدوار ودربھ کی تمام پانچوں سیٹوں پر بھاری ووٹوں سے کامیابی حاصل کریں گے۔ مودی حکومت کی جملے بازی اور بی جے پی کی دھوکہ دہی اب نہیں چلے گی، عوام اس وقت تک سکون سے نہیں بیٹھیں گے جب تک بھارتیہ جنتا پارٹی کی آمر حکومت کو لوک سبھا انتخابات میں اقتدار سے بے دخل نہیں کر دیتے۔ یہ باتیں مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر نانا پٹولے نے کہی ہیں۔

کانگریس کے ریاستی صدر نانا پٹولے تلک بھون میں پارٹی میں شمولیت کے ایک پروگرام کے دوران صحافیوں سے بات کر رہے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے نائب وزیر اعلی دیویندر فڑنویس کے اس بیان پر کہ ’’ اگر راہل گاندھی ساورکر کی فلم دیکھنے آئیں تو میں مکمل تھیٹر بندکروں گا‘‘ کے بیان پر ناناپٹولے نے کہا کہ مودی پر بنائی گئی فلم فلاپ ہوئی، نتن گڈکری پر بنائی گئی فلم فلاپ ہوئی، گوڈسے پر بنائی گئی فلم فلاپ ہوئی اور اب ساورکر پر بنی فلم فلاپ ہوئی ہے۔ پٹولے نے کہا کہ اگر نائب وزیر اعلی دیویندر فڑنویس فلم منا بھائی ایم بی بی ایس دیکھیں، گاندھی کے نظریات کو جاننے کے لیے فڈنویس یہ ضرور دیکھیں، اس کے لیے میں تھیٹر بک کرتا ہوں۔ پٹولے نے کہا کہ راہل گاندھی کا موازنہ مت کیجئے، راہل گاندھی نے پد یاترا نکال کر پورے ملک کے لوگوں کے دلوں میں اپنا ایک مقام پیدا کیا ہے۔ ریاست کی لا اینڈ آرڈر کی صورت حال نہایت خستہ ہے، فڑنویس ہنسی مذاق کرنے کے بجائے اس کی درستگی اور عوام کے بنیادی مسائل پر توجہ دیں تو زیاد بہتر ہوگا۔

اس موقع پر شولاپور کے سابق ایم ایل اے دلیپ مانے اور لاتور ضلع ونچیت بہوجن اگھاڑی کے صدر جگدیش مالی اپنے حامیوں کے ساتھ کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کیے۔ پارٹی میں شمولیت کا یہ پروگرام ریاستی صدر نانا پٹولے اور سینئر لیڈر و سابق مرکزی وزیر داخلہ سشیل کمار شندے کی موجودگی میں ہوا۔ نانا پٹولے نے ان دونوں کا کانگریس پارٹی میں خیرمقدم کیا۔ پروگرام کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے نانا پٹولے نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی ڈکٹیٹر حکومت کو اقتدار سے بے دخل کرنے اور جمہوری نظام اور آئین کے تحفظ کے لیے ہماری یہ لڑائی شروع ہے۔ ای ڈی، سی بی آئی، انکم ٹیکس کا خوف دکھا کر بی جے پی دوسری پارٹیوں کے لوگوں کو پارٹی میں شامل کرتی ہے، لیکن اس سے بھی کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے سابق مرکزی وزیر سشیل کمار شندے نے کہا کہ دلیپ مانے کا تعلق کانگریس پارٹی سے تھا لیکن درمیان میں وہ دوسری پارٹیوں میں شامل ہو گئے لیکن صحیح وقت دیکھتے ہوئے وہ آج گھر واپس آئے ہیں۔ وہ ایک ایسے لیڈر کے طور پر جانے جاتے ہیں جن کے کارکنوں کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں اور کانگریس میں ان کے داخلے سے شولاپور ضلع میں پارٹی مزید مضبوط ہوئی ہے۔ شندے نے کہا کہ بی جے پی کی جانب سے پرینتی شندے کو آفر دیا گیا تھا لیکن ہم کانگریس چھوڑ کر کہیں نہیں جائیں گے۔

اس پروگرام میں ریاستی صدر ناناپولے، سینئر لیڈر و سابق مرکزی وزیرداخلہ سوشیل کمار شندے، اقلیتی شعبے کے صدر ایم ایل اے وجاہت مرزا، ریاستی جنرل سکریٹری پرمود مودرے، شولاپور شہر کانگریس کمیٹی کے صدر چیتن نروٹے وغیرہ موجود تھے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading